خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 294 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 294

خطبات ناصر جلد هشتم ۲۹۴ خطبہ جمعہ ۲۰ جولائی ۱۹۷۹ء ہے۔لیکن وہ جو خدائے واحد و یگانہ کی معرفت حاصل رکھتا اور خدا تعالیٰ کے نور میں لپٹا ہوا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے والا ہے۔باپ باپ میں کتنا فرق ہو گیا۔لیکن تعلیم اسلامی کہتی ہے کہ حقوق کی ادائیگی میں ان کے اندر کوئی فرق نہیں کیا جائے گا۔ایک نہایت حسین معاشرہ جو مساوات کی بنیادوں پر قائم کیا گیا جو اس اعلان کے ساتھ قائم کیا گیا کہ قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ (الکھف: ۱۱۱) بشر ہونے کے لحاظ سے مجھ میں اور تم میں کوئی فرق نہیں ہے۔دعا کریں کہ نوع انسانی جس پر خدا تعالیٰ نے اسلامی تعلیم کے ذریعے بے شمار احسان کئے ہیں وہ اپنے خدا کو اور اس کے احسانوں کو اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام اور آپ کے حسن و احسان کو پہچاننے لگے اور خدا تعالیٰ کے جھنڈے تلے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں آکر اکٹھی ہو جائے۔آپ نے ان کو دلائل کے ساتھ ذہنی روشنی کے ساتھ اپنے روحانی نور کے ساتھ اپنے پیارے عمل کے ساتھ اس طرف کھینچ کے لانا ہے۔یہ ذمہ داری آپ کی ہے۔آپ کو اس کو سمجھنا چاہیے۔اس پر عمل کرنے کی خدا تعالیٰ آپ کو بھی توفیق دے اور مجھے بھی توفیق دے کہ اس کی توفیق کے بغیر اور اس کی مدد اور نصرت کے بغیر انسان کچھ نہیں کر سکتا۔اللھم آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۲۲ جون ۱۹۸۰ء صفحه ۲ تا ۷ )