خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 188
خطبات ناصر جلد هشتم ۱۸۸ خطبہ جمعہ ۲۵ رمئی ۱۹۷۹ء جماعت احمدیہ کی کوششوں میں اللہ تعالیٰ نے جو برکت ڈالی اس کے نتیجہ میں وہ آئے۔ورنہ وہاں ایک بھی نہیں رہا تھا اتنی زبر دست یلغار اس علاقہ میں عیسائیت نے کی تھی تو یہ ایک حقیقت ہے کہ اسلام دشمن طاقتیں بڑی مضبوط ہیں بڑی اثر والی بھی ہیں۔دولتیں بھی انہوں نے سمیٹ لیں۔سائنس میں بھی ترقیات کیں، چاند پر پہنچ گئے۔دوسرے ستاروں کی خبر میں لانے لگے۔یہا اپنی جگہ درست لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس زمانہ میں اس دنیا کی طرف سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک روحانی فرزند کی حیثیت میں اس لئے بھیجا کہ اسلام کو دنیا میں غالب کرے۔اکیلے تھے پہلے آپ پھر خدا تعالیٰ کی بشارتوں کے مطابق آپ کے ماننے والوں کی تعداد میں زیادتی ہونی شروع ہوئی، وہ بڑھنے شروع ہوئے وہ پھیلنے شروع ہوئے وہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں پھیلے، پھر ہندوستان میں پھیلے، پھر باہر نکلے، پھر ساری دنیا میں پھیل گئے لیکن اب بھی باوجود اس کے کہ وہ ایک، ایک کروڑ بن گئے۔دنیا کی آبادی کے لحاظ سے تعداد میں اور اثر ورسوخ کے لحاظ سے ( کہ کسی جگہ بھی طاقت نہیں) اسی طرح مال کے لحاظ سے غریب جماعت، بڑی غریب جماعت ہے، یہ اپنی جگہ درست ہے لیکن بعثت کی غرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ ہے کہ اسلام کو ساری دنیا میں غالب کیا جائے؟ انسان سوچتا ہے کہ یہ ہوگا کیسے؟ اس حالت میں ہمارے لئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مکی زندگی اُسوہ ہے۔تیرہ سال آپ نے مکہ میں گزارے۔دنیا کا تو پوچھنا ہی کیا خود مکہ کے روساء میں بھی کوئی اثر نہیں تھا۔تیرہ سالہ کی زندگی تھی۔مظلومیت کی زندگی اور غربت کی زندگی اور بے کسی کی زندگی اور دشمن کی زبان سے ایذاء سننے کی زندگی اور ان کے ہاتھوں سے دکھ اٹھانے کی زندگی اور ان کے منصوبوں سے فنا ہو جانے کے امکانات کی زندگی۔یعنی وہ یہ منصوبے بنارہے تھے کہ یہ چند آدمی ہیں ان کو ختم کر دو اسلام ختم ہو جائے گا۔اس وقت جو ذہنی کیفیت یقین کی اور خدا تعالیٰ پر اعتماد کی اور اس کے وعدوں پر اعتبار کی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مٹھی بھر ساتھیوں کی تھی وہ ذہنی کیفیت اس زمانہ میں جس میں میں اور آپ زندہ ہیں ہر احمدی کی ہونی چاہیے۔یہ درست ہے کہ دشمن ظاہری طاقت، ظاہری غلبہ، ظاہری مال و دولت میں اتنا امیر اور اقتدار والا ہے ہم مقابلہ