خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 83 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 83

خطبات ناصر جلد ہشتم ۸۳ خطبہ جمعہ ۲/ مارچ ۱۹۷۹ء دنیوی علوم بھی سیکھیں اور قرآن کریم کے علوم بھی سیکھیں اور خدا تعالیٰ کی معرفت حاصل کریں اور اس کے پیار کو پائیں اور جو پیار کے ڈر اس نے محض اپنی رحمت سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے متبعین کے اوپر کھولے وہ در ان کی زندگی میں عملاً ان پر کھلے ہوں اور خدا تعالیٰ کا ہر رنگ کا پیارا نہیں ملے۔خدا جب پیار کرتا ہے سچی خوا میں بھی دکھاتا ہے۔بولتا بھی ہے اپنے بندے سے۔بڑا پیار کرنے والا ہے ہمارا رب۔اور پھر خدا کے لئے اس کی مخلوق کو راہِ راست پر لانے کی خاطر جوان سے ہوسکتا ہے وہ کریں۔ہر قسم کی وہ کوشش کریں اور جن کو ہم قربانی کہتے ہیں اور ایثار کہتے ہیں اور کہتے ہوئے شرم بھی آتی ہے مجھے۔اپنے متعلق بھی ، آپ کے متعلق بھی کہ جس خدا نے یہ کہا کہ میں تم سے مال اس لئے لیتا ہوں کہ بڑھا کر تمہیں واپس کروں اس مال کو جو وہ لیتا ہے ہم یہ کہیں کہ خدا کے لئے ہم نے کوئی قربانی دی تو ایسا تو خیال بھی نہیں آنا چاہیے۔ہم اس کو خوش کرنے کے لئے اس کے بتائے ہوئے طریق کو اختیار کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ خدا ہماری امید کے مطابق ہمیں اپنا پیار دے گا اور ہمیں اس قابل بنائے گا کہ اس زمانہ میں جو ذمہ داری ہم پر ڈالی گئی ہے ہم اسے نباہنے والے ہوں۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۱۵ / مارچ ۱۹۷۹ء صفحه ۲ تا ۵)