خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 835 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 835

خطبات ناصر جلد ہشتم ۸۳۵ خطبہ جمعہ ۱۹ / دسمبر ۱۹۸۰ء کر ہی نہیں سکتا نہ آپ کر سکتے ہیں۔اگر اللہ تعالیٰ کا فضل شامل حال نہ ہو تو یہ ممکن ہی نہیں پھر کھانے کا انتظام اور وہ دو گھنٹے کے اندر سارا ختم ہو جاتا ہے۔دونوں طرف جو رضا کار ہے وہ اپنی سی کوشش کرتا ہے کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے مہمان کو تکلیف نہ پہنچے اور جو حضرت اقدس کا مہمان ہے وہ کہتا ہے کہ مجھے یہاں آکے کیا تکلیف پہنچنی ہے میں نصف روٹی اگر کھالوں، پیٹ نہ بھروں تب بھی مجھے کوئی تکلیف نہیں کیونکہ جسمانی طور پر اگر میں نصف کھانا کھاتا ہوں تو روحانی طور پر مجھے بہت غذ امل رہی ہے۔کئی سال کی بات ہے نانبائی جو کام کرنے جلسہ سالانہ پر باہر سے آتے ہیں آپس میں لڑ پڑے۔دیر ہو گئی صبح کی نماز کے لئے میں مسجد جارہا تھا تو مجھے اطلاع ملی کہ آج وقت پر روٹی نہیں پکے گی، کیونکہ وہ لڑ پڑے ہیں اور کئی گھنٹے تک انہوں نے روٹی نہیں پکائی۔اعلان کر دیں کہ ایک روٹی لے لیں۔خیر میں نے صبح کی نماز کے وقت دوستوں سے کہا کہ یہ حالات ہیں اور ہم سب جن کے گھروں میں روٹیاں پک رہی ہیں وہ بھی میں نے کہا، میں بھی ایک کھاؤں گا۔تم بھی ایک کھاؤ۔یہ تو ایک وقتی چیز تھی مجھے بعض دوستوں نے بتایا کہ ہزاروں ایسے تھے جنہوں نے کہا کہ اب ایک روٹی اگر کھانی ہے تو ایک ہی کھاتے رہیں گے۔جلسے کہ دوران اور بوجھ نہیں ڈالیں گے۔اب تو بہت سا کام مشینیں کرتی ہیں روٹی پکانے کا کچھ فرق ہے تندور کی اور مشین کی روٹی میں مشین کی روٹی میں وہ لذت شائد نہیں جو لکڑی کے تندور کی روٹی میں لذت ہے۔شائد اس میں باسی پن جلد آجاتا ہے۔واللہ اعلم۔بہر حال لیکن کھانے والے کوئی پرواہ نہیں کرتے ایک زندہ جماعت ہے مجھے لکھتے ضرور ہیں کہ یہ نقص ہے اسے دور کرنے کی کوشش کی جائے اور میں خوش ہوتا ہوں ، جہاں بھی کوئی کمزوری نظر آئے اس کی اطلاع مجھے ملنی چاہیے جس حد تک ممکن ہو وہ کمزوری دور کرنی چاہیے اگر ممکن نہ ہو تو اس کمزوری کے نتیجہ میں کوئی تکلیف ہے اُسے برداشت کرنا چاہیے۔پھر سفر کی تکلیف ہے اس طرح جن بوگیوں میں احمدی سفر کر رہے ہوتے ہیں اتنا اس میں آدم بیٹھا ہوتا ہے کہ ان کے سانس ان کے جسموں کی گرمی اس ڈبے میں سردیوں کی بجائے موسم گرما کی کیفیت پیدا کر دیتی ہے۔اور ہر قسم کی تکلیف اٹھا کے پیچھے کا انتظام کر کے، نیم انتظام