خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 776 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 776

خطبات ناصر جلد هشتم 22Y خطبہ جمعہ کے نومبر ۱۹۸۰ء بھی نمائندگی کی شکل میں شامل ہوں کیونکہ کچھ ضروری باتیں میں خدام الاحمدیہ کے اجتماع پہ بھی کہنا چاہتا ہوں۔اس اجتماع میں اس خطبہ کے علاوہ جو ہر ہفتہ ایک عید کی شکل میں جمعہ کے روز ہمیں اللہ تعالیٰ توفیق دیتا ہے نماز جمعہ ادا کرنے ، دعائیں کرنے اور خطبہ دینے اور خطبہ سننے کی ، اس کے علاوہ میں آج خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں پہلی تقریر کروں گا اور کل خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں دوسری تقریر کروں گا اور پرسوں خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں تیسری تقریر کروں گا انشاء اللہ تعالیٰ اور اس کے علاوہ اپنی بہنوں کے اجتماع میں بھی ان سے کچھ باتیں کروں گا اور اپنے پیارے بچوں سے بھی جنہیں ہم اطفال کہتے ہیں تنظیم نے جو نام دیا ہے انہیں ، ان سے بھی کچھ باتیں کروں گا۔یہ جو میں کہوں گا وہ ایک سلسلہ ہے، ایک ہی مضمون کے مختلف باب ہیں جس کی ابتدا میں آج کر رہا ہوں اور جس کا اختتام اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کے رحم سے میں آخری تقریر میں خدام الاحمدیہ کے اجتماع کی جو اتوار کو ہو گی انشاء اللہ تعالیٰ ، کروں گا۔اس لئے وہ لوگ جو باہر سے تشریف لائے ہوئے ہیں وہ آخری تقریر سنے بغیر واپس اگر چلے گئے تو جو فائدہ میں ان کی حاضری سے اٹھانا چاہتا ہوں اور جو فائدہ جماعت ان کی حاضری سے اٹھا سکتی ہے کہ واپس جا کے وہ جماعت کو بتائیں کہ کیا انہوں نے سنا وہ اٹھا نہ سکے گی۔اب دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دے۔افتتاحی تقریر میں میں آنے والی صدی میں جو ہونے والا ہے اس کے متعلق ایک پوری تصویر آپ کےسامنے رکھنا چاہتا ہوں۔آج میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم اپنی اجتماعی اور جماعتی زندگی میں ایک نہایت ہی نازک دور میں داخل ہوئے ہیں یا گزر رہے ہیں اُس دور سے۔ایک صدی ہجری ختم ہو رہی ہے اور دوسری دو ایک دن میں شروع ہو جائے گی۔چاند چونکہ مختلف ملکوں میں مختلف دنوں میں نظر آتا ہے اس لئے پندرہویں صدی کی پہلی تاریخ شائد سعودی عرب میں کچھ اور ہو اور پاکستان میں کچھ اور ہو۔اگر اُمت مسلمہ سر جوڑ کے یہ فیصلہ کر دیتی کہ کم از کم صدی کا پہلا دن مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کی جو صدی کا پہلا دن ہے ساری دنیا میں وہی سمجھا جائے گا اور باقی جو ایک آدھ دن کا فرق رہ جائے گا چاند کی تاریخوں میں ، وہ تو رہے گا وہ بعد کے آنے والے مہینوں میں ایڈ جسٹ (Adjust)