خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 770 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 770

خطبات ناصر جلد ہشتم 22۔خطبه جمعه ۳۱ اکتوبر ۱۹۸۰ء پاکستان سے باہر کی جماعتیں اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگئیں اور جو ابھی ترقی پذیر ہیں ان کے لئے بیرون پاکستان کی جماعتیں اپنی ضرورت سے زیادہ قربانی دے رہی ہیں اور اپنے بھائیوں کی امداد کر رہی ہیں جہاں ضرورت پڑے۔پھر اس کے بعد آیا ۶۶ - ۱۹۶۵ء کا سال۔اب تحریک کو شروع ہوئے اکتیس سال ہو گئے۔یہ اکتیسواں سال ہے اور اکتیسویں سال میں تحریک جدید کی آمد تین لاکھ پچانوے ہزار چھ سو انہتر تھی یعنی ۴۵۔۱۹۴۴ء کے تین لاکھ پینتیس ہزار سے بڑھ کے تین لاکھ پچانوے ہزار ہوئی۔یہ زیادتی بہت کم ہوئی۔اس میں ایک تو غالباً اثر ہے حضرت خلیفہ اسیح الثانی حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیماری کا بھی شاید وَ اللهُ اَعْلَمُ۔پھر ۱۹۶۵ء ( میری خلافت کا سال ) کے بعد، اکتیس کے بعد پینتالیس، چودہ سال کے بعد، اس کی آمد تین لاکھ پچانوے سے بڑھ کے چودہ لاکھ چوالیس ہزار ہو گئی۔اللہ تعالیٰ بڑا فضل کرنے والا ہے اور سال رواں میں جس کی آمد کا رجسٹر بند نہیں ہوا اٹھارہ لاکھ آپ نے انشاء اللہ تعالیٰ بہر حال ادا کرنے ہیں یہ یاد رکھیں اچھی طرح اور چونکہ ابھی آمد کا اکاؤنٹ بند نہیں ہوا اس لئے آئندہ سال کا جو میں اعلان کر رہا ہوں اس میں بھی ٹارگٹ اٹھارہ لاکھ کا ہی رکھ رہا ہوں۔خدا آپ کو توفیق دے کہ آپ سال رواں سے بڑھ کے قربانی دیں اس مد میں بھی اور اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم صحیح طوران اموال کو خرچ کر سکیں اور بہتر سے بہتر نتیجہ اللہ تعالیٰ ان قربانیوں کو قبول کر کے ان کا نکالے۔باہر کی جماعتوں نے اس قدر ترقی کی ہے اور اللہ تعالیٰ کی نعمتیں بعض جگہ اس طرح بارش کی طرح نازل ہو رہی ہیں کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔مثلاً غانا میں ۱۹۷۰ ء میں میں نے جو نصرت جہاں آگے بڑھو کی سکیم جاری کی میں مغربی افریقہ کے چھ ملکوں میں، غانا ان میں سے ایک ملک ہے۔غانا میں جو تحریک کے چندے نیز دوسرے چندے ہیں وہ نہیں ان کی بات نہیں میں کر رہا صرف نصرت جہاں کی آمد جو ہسپتالوں سے ہوتی ہے میں اس کی بات کر رہا ہوں۔ہسپتالوں کی آمد صرف اس وقت ہوسکتی ہے جب اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ڈاکٹر کے ہاتھ میں شفادے اور امیر لوگ بھی ہمارے کلینکس (Clinics) کی طرف بھاگے چلے آئیں ورنہ تو آمد ہو ہی نہیں سکتی۔یہ ہمارے ہسپتال کلینکس (Clinics) سے ہاسپیٹل (Hospital) بن گئے