خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 767 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 767

خطبات ناصر جلد ہشتم ۷۶۷ خطبه جمعه ۳۱/اکتوبر ۱۹۸۰ء دلوں میں انہوں نے جماعت کو اس مضبوطی سے قائم کیا تھا کہ اسے نہیں ہم چھوڑ سکتے تھے اور اس پر ہم قائم ہیں۔اسی طرح اور بہت ساری جگہوں پر احمدی ہو گئے جماعت پھر وہاں بڑھنی شروع ہوئی۔شروع میں جو ہمارے مبلغ گئے ہیں وہ گاؤں گاؤں پھرے۔ایسا واقعہ بھی انہیں پیش آیا کہ شام کو ایک گاؤں نے انکار کیا اپنے پاس رکھنے سے، دوسرے گاؤں نے انکار کیا، تیسرے گاؤں نے انکار کیا کوئی احمدی نہیں تھا اُس علاقے میں، چوتھے گاؤں نے، پانچویں گاؤں نے پھر کوئی شریف آدمی اگلے گاؤں میں ملا اور کہا ٹھیک ہے ہمارے پاس رہ جاؤ مہمان ، کتابیں سر پر اٹھائی ہوئی تھیں ٹھہر گئے۔وہاں ان سے تبادلہ خیال ہوا اور ان کو مسائل بتائے ، ان کو حوالے دکھائے، قرآن کریم کی آیات ان کے سامنے پیش کیں ان کو ضرورت زمانہ سے آگاہ کیا۔اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں کو کھولا اور وہ احمدی ہو گئے اور تحریک جدید کے اجرا سے بھی پہلے جو تھوڑی بہت کوشش ہوئی اس کا نتیجہ یہی تھا کہ بعض ملکوں میں احمدیت چلی گئی اور غانا میں میں ایک ایسے بزرگ احمدی کی قبر یہ بھی دعا کے لئے گیا جن کی وفات ۱۹۲۶ء میں ہوئی تھی جنہوں نے احمدیت کی خاطر بڑے دکھ اٹھائے تھے ، بڑی مصیبتیں سہی تھیں اور ہمارے مبلغ کے ساتھ مل کے انہوں نے لوگوں کی خدمت کی اخلاقی اور روحانی طور پر۔چند آدمی تھے اُس وقت اور آج اندازہ کے مطابق پانچ لاکھ سے دس لاکھ کے درمیان (غانا جو چھوٹا سا ملک ہے ) وہاں احمدی پائے جاتے ہیں۔قرآن کریم میں یہ اعلان کیا گیا تھا ایک اصول بتایا تھا اَفَلَا يَرَوْنَ أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ تَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا أَفَهُمُ الْغَلِبُونَ (الانبیاء : ۴۵) کہ (پنجابی کا محاورہ ہے بھورنا ) اسیں بھور دے چلے آرہے ہیں چاروں اطراف توں زمین نوں یعنی تدریجی اور مسلسل ترقی ہو رہی ہے الہی سلسلے کی۔اس تدریجی ترقی (چاہے وہ دنیا کے مقابلے میں تھوڑی ہو ) لیکن تدریجی ترقی کو دیکھ کر عقلمند یہ نتیجہ اخذ کرے گا کہ یہ مغلوب نہیں ہوسکتی جماعت۔کسی زمانہ میں برٹش ایمپائر جوتھی اس کے متعلق کہا جاتا تھا کہ برٹش ایمپائر پر سورج غروب نہیں ہوتا۔نہیں ہوتا تھا ساری دنیا میں ان کی ایمپائر قائم تھی۔وہ زمانہ بدل گیا اب برٹش ایمپائر بھی قریباً ختم ہو گئی اور ان پر سورج غروب ہونے لگا لیکن آج یہ حقیقت ہے کہ جماعت احمدیہ پر سورج غروب نہیں ہوتا اور اس سے بھی بڑھ کر یہ