خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 752
خطبات ناصر جلد ہشتم ۷۵۲ خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۸۰ء اور اسلام انسان کے حقوق کو قائم کرتا ہے۔یہ جو ہیومن رائٹس (Human rights) آر کے کانوں میں پڑ رہا ہے یو۔این۔او کی آرگنائزیشن (Organisation) بھی اس کے اوپر کام کر رہی ہے۔خود آج کا یورپ یہ سمجھ نہیں پایا کہ ہیومن رائٹس (Human rights) حقوق انسانی کا کیا مطلب ہے اور اس کی تعین کیسے کی جانی چاہیے؟ اسلام نے انسان کے حقوق کی تعیین کی ، ان کی وضاحت کی ، ان کی ڈیفینیشن (Definition) تعریف کی اور ان کی حفاظت کی ذمہ داری لی۔عظیم مذہب ہے اسلام۔اور جہاں تک ان عظیم حقوق انسانی کا سوال ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے قائم کیا اور قائم رکھنے کے سامان پیدا کئے ان میں مسلم و غیر مسلم میں کوئی تمیز نہیں کی کیونکہ اگر جو ہندو ہے وہ بھی خدا کا بندہ ہے خدا نے اسے پیدا کیا۔جو پارسی ہے اسے بھی خدا نے پیدا کیا۔جو بد مذہب ہے اسے بھی خدا نے پیدا کیا۔جو مشرک ہے اسے بھی خدا نے پیدا کیا۔جود ہر یہ ہے اور خدا تعالیٰ کو گالیاں دینے والا ہے اور خد اتعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات کے خلاف ابیو زولینگویج (Abusive language) استعمال کرنے والا ہے ان کو بھی خدا تعالیٰ نے پیدا کیا۔اللہ کہتا ہے جو یہ کرتے ہیں انہیں کرنے دو لیکن جو میں نے حقوق ان کے قائم کئے ہیں وہ بہر حال ہر مسلمان کا فرض ہے کہ ان کو قائم کرے اور قائم رکھے۔بڑی عظمت ہے اسلامی تعلیم میں اور بڑی مؤثر ہے یہ تعلیم۔میں تھوڑا سا ہٹ کے ایک بنیادی چیز بتا رہا ہوں پھر میں جلدی سے نکلوں گا آؤٹ لائن (Out line ) میں۔اتنا اثر ہے اس تعلیم کا کہ بریڈ فورڈ میں ، اب آخر میں پانچ نئے مرکز جائیدادیں خرید کے نماز کے لئے مبلغ کے لئے انگلستان کی جماعت نے بنائے ہیں، ان میں ایک بریڈ فورڈ بھی ہے۔بہت بڑی عمارت اللہ کے فضل سے ان کو مل گئی ہے اس کے افتتاح کے لئے میں گیا۔وہاں کے نائب میئر آئے ہوئے تھے ان سے کچھ باتیں ہوئیں۔ان کے سامنے ہی پریس کا نفرنس غالباً ہوئی تھی۔باہر نکلتے ہوئے وہ ایک احمدی کو کہنے لگے کہ جو باتیں انہوں نے کی ہیں اگر سارے لیڈر ایسی باتیں کرنے لگیں اور ان کے لئے یہ کوشش بھی کریں۔پھر کہنے لگے کہ میرا مطلب یہ نہیں ہے کہ سارے مسلم لیڈر بلکہ میرا مطلب یہ ہے کہ سارے عیسائی اور دوسرے لیڈر اور مسلمان لیڈر ایسی باتیں کریں جو ان کے منہ