خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 731 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 731

خطبات ناصر جلد ہشتم ۷۳۱ خطبه جمعه ۲۹ راگست ۱۹۸۰ء غانا کے احمدی اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے درد و الحاح سے دعائیں کریں خطبه جمعه فرمود ه ۲۹ /اگست ۱۹۸۰ء بمقام سالٹ پانڈ (غانا) حضور نے تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد انگریزی میں بہت ایمان پرور اور بصیرت افروز خطبہ ارشاد فرمایا جس کا مکرم عبد الوہاب بن آدم وہاں کی مقامی زبان میں ساتھ کے ساتھ ترجمہ احباب کو سناتے رہے۔حضور نے قرآن مجید کی رو سے اس امر پر روشنی ڈالی کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے احمدیوں کو ایمان حقیقی کی دولت سے مالا مال فرمایا ہے اور ان کے لئے یہی کافی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں سچے اور حقیقی مومن ہیں۔حقیقی ایمان، اس کی کیفیات اور ثمرات کو تفصیل سے واضح کرنے کے بعد حضور نے احمدی مردوں ، عورتوں، نوجوانوں اور نیشنل امیر جناب عبد الوہاب بن آدم کو علیحدہ علیحدہ مخاطب کر کے انہیں ان کی اہم اور عظیم ذمہ داریاں یاد دلائیں اور ان کی کماحقہ ادائیگی کے سلسلہ میں بیش بہا نصائح سے سرفراز فرمایا۔اور غانا کے احمدیوں کو خاص طور پر توجہ دلائی کہ وہ اپنے ملک کی اقتصادی بحالی اور ترقی و خوشحالی کے لئے ہر روز پانچوں نمازوں میں بہت دور والحاح سے دعائیں کریں۔نیز حضور نے بلا تفریق مذہب و ملت غانا کے ان طلباء کے لئے جو