خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 707 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 707

خطبات ناصر جلد ہشتم ۷۰۷ خطبہ جمعہ ۲۵ جولائی ۱۹۸۰ء اسلامی معاشرہ میں عورت کا بلند مقام خطبه جمعه فرموده ۲۵ / جولائی ۱۹۸۰ء بمقام مسجد نصرت جہاں۔کوپن ہیگن۔ڈنمارک (خلاصه خطبه ) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مسجد نصرت جہاں میں نماز جمعہ پڑھائی اور انگریزی اور اردو میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا اور اپنے خطاب میں قرآنی آیات کی روشنی میں اسلامی معاشرے میں عورت کے بلند مقام کی وضاحت فرمائی اس کے علاوہ حضور نے انسانی مساوات کے قرآنی اصولوں کا بھی ذکر فر ما یا۔حضور نے احباب جماعت پر زور دیا کہ وہ پیار محبت اور ذاتی نمونہ سے کام لے کر اسلامی تعلیم غیر مسلموں تک پہنچا ئیں حضور نے جمعہ کے روز بعد از نماز جمعہ ڈینش احمدیوں سے ملاقات فرمائی اور دو گھنٹے تک ان احباب سے شفقت اور محبت کے ساتھ تبادلہ خیالات کیا۔سرز مین ڈنمارک کی یہ سعید روحیں اپنے آقا کے ساتھ اس ملاقات پر انتہائی مسرور اور شاداں تھیں۔ان احباب نے دو گھنٹہ تک حضور سے ملاقات کر کے اپنی روحانی تشنگی بجھانے کا سامان کیا۔احباب کرام دعا ئیں جاری رکھیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل وکرم سے حضور کو صحت و سلامتی سے رکھے۔آپ کے دورہ کو لا تعداد برکات وافضال سے نوازے اور مغرب کی سعید روحوں کو اس دورہ کے ذریعہ اسلام کی آغوش میں آنے کی توفیق دے اور ہر ہر قدم پر حضور کو غیبی تائیدات اور فرشتوں کی مدد سے نوازے آمین۔“ روزنامه الفضل ربوہ ۳۱ / جولائی ۱۹۸۰ ء صفحه ۱)