خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 513 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 513

خطبات ناصر جلد ہشتم ۵۱۳ خطبہ جمعہ ۲۸ /دسمبر ۱۹۷۹ء سب سے بہتر ، مفید اور ترقیات کی طرف لے جانے والی کتاب قرآن کریم ہے خطبه جمعه فرموده ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۹ء بمقام مردانہ جلسہ گاہ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیات تلاوت فرمائیں :۔بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبَّكَ الَّذِي خَلَقَ - خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ علق - اِقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ - الَّذِى عَلَمَ بِالْقَلَمِ - عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمُ - (العلق : ۱ تا ۶) اس کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ان آیات کے معنی یہ ہیں۔اپنے رب کا نام لے کر پڑھ جس نے سب اشیاء کو پیدا کیا اور جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا۔قرآن کو پڑھ کر سنا تارہ کیونکہ تیرا رب بڑا کریم ہے۔وہ جس نے قلم کے ساتھ علم سکھایا آئندہ بھی سکھائے گا۔اس نے انسان کو وہ علم سکھایا جو وہ پہلے نہیں جانتا تھا۔اقرا کے معنے عربی زبان میں دو ہیں۔ایک لکھی ہوئی تحریر کا پڑھنا۔ہر طالب علم کتابوں سے علم حاصل کرتا ہے قرآن کریم واقع میں ایک کریم کتاب، حقیقتاً ایک عظیم کتاب اور بلا شک وشبہ ایک مجید کتاب ہے اور حکیم کتاب ہے۔اقرا کے تفسیری معنی ہیں کتاب پڑھ کے علم کو حاصل