خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 369
خطبات ناصر جلد ہشتم ۳۶۹ خطبہ جمعہ ۱۴ ستمبر ۱۹۷۹ء اگر ہم اس میں کامیاب ہو جائیں پھر آئندہ سال پہلے کی نسبت زیادہ جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔اس لئے کہ ہر سال نئی جماعتیں بن جاتی ہیں اور پھر ایسے سامان پیدا ہوں خدا کرے کہ زیادہ سے زیادہ نئی جماعتیں بنیں۔زیادہ سے زیادہ نئی جماعتوں کے نمائندے ہوں اور ہر سال جس طرح موسم بہار میں زندہ درخت ایک نئی شان اور پہلے سے بڑھ کرشان کے ساتھ انسان کی آنکھوں کے سامنے اپنی سبزی کو ظاہر کرتے ہیں اور اپنے حسن کو پیش کرتے ہیں اس سے زیادہ ہمارے اجتماع عاجزانہ راہوں کو اختیار کرتے ہوئے دنیا کی نگاہ اور اللہ تعالیٰ کے حضور حسن بیان اور حسن عمل کو پیش کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ اور عقل عطا کرے۔ہمت اور عزم دے اور کامیابی کی انتہا ہمارے لئے مقدر کر دے۔آمین۔(روز نامه الفضل ربوه ۱۸ رستمبر ۱۹۷۹ ء صفحه ۲ تا ۴)