خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 337 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 337

خطبات ناصر جلد ہشتم ۳۳۷ خطبہ جمعہ ۱۷ /اگست ۱۹۷۹ء کر کے جب اسلام کا خالص اور منور چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرے گا تو دنیا کہے گی کہ اس نے اپنا کوئی نیا دین بنالیا ہے، یہ وہ اسلام تو نہیں جو ہم سمجھتے ہیں۔اس کثرت سے غلط باتیں عقائد اس میں شامل ہو جائیں گی مثلاً مصر میں ایک وقت میں دریائے نیل کی پرستش کی جاتی تھی اسلام سے پہلے اور افریقہ میں جہاں حضرت عثمان فودگی پیدا ہوئے وہاں مسلمانوں نے اپنے علاقہ کے دریا کی پرستش شروع کر دی اور اس طرح جاہلیت کے زمانہ کی نقل کر کے بدعت میں پھنس گئے۔انہوں نے ایک کتاب لکھی ہے سنت اور بدعت میں تفریق کرنے کے لئے اور انہوں نے اعلان کیا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے اس لئے کھڑا کیا ہے کہ اسلام میں جو بدعات شامل ہو چکی ہیں میں اسلام سے ان کو نکال کے باہر پھینک دوں۔ان کی بھی مخالفت ہوئی۔ہر زمانہ میں جب خدا تعالیٰ کا کوئی نیک بندہ اسلام کی خدمت کے لئے کھڑا ہوتا ہے اس کی مخالفت ہوا کرتی ہے۔یہی دستور چلا آیا ہے لیکن آخر کار اللہ تعالیٰ انسان کو سمجھ عطا کرتا اور نور اور ہدایت کی طرف انہیں لے آتا ہے اور خالص اسلام کی جو برکات ہیں ان سے وہ استفادہ کرنے لگتے ہیں۔ہمارے لئے ہر دن ہی مبارک ہے خدا نے اسے ہماری خدمت کے لئے پیدا کیا ہے۔جب خدا تعالیٰ نے یہ کہا کہ دنیا جہان کی ہر چیز میں نے تمہارے لئے بنائی تو اس میں آسمانوں اور زمین سے تعلق رکھنے والا زمانہ بھی ہے۔پس زمانہ کا ہر ٹکڑا یعنی ہر دن بھی ہماری خدمت پر لگا ہوا ہے اور اس سے پوری خدمت لینی چاہیے۔ہر دن کے لئے خدا تعالیٰ نے ہدایتیں دی ہیں مثلاً یہ ہدایت کہ ایک دن میں پانچ نمازیں باجماعت ادا کر وسوائے معقول عذر کے۔دوسری ہدا یتیں ہیں ، لوگوں کے حقوق ادا کرنے ہیں ، اخوت کو قائم کرنا ہے، کسی کو بھوکا نہیں رہنے دینا، کسی کی تکلیف کو نظر انداز نہیں کرنا وغیرہ وغیرہ۔ہر دن کے ساتھ مستقل ہدایتیں، ہر دن کے ساتھ غیر مستقل عارضی ہدا یتیں لگائی گئی ہیں۔ہر دن جو چڑھا بڑی برکتیں لے کر آیا اسلام پر ہر سورج جو چڑھا وہ برکتیں لے کر نمودار ہوا۔نحوستیں تو انسان خود سمیٹ لیتا ہے۔خدا تعالیٰ نے تو برکتیں ہی برکتیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ انسان کو دی تھیں۔رمضان میں بہت سی عبادتیں اکٹھی کی گئیں۔اس میں ایک سے زائد برکتیں ہیں۔رمضان کے ساتھ کثرت سے تلاوت قرآن کریم کا