خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 176
خطبات ناصر جلد هشتم ۱۷۶ خطبہ جمعہ ۷ ۱۷۲ پریل ۱۹۷۹ء پس دوسرا بنیادی سبق جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں دیا ہے وہ یہ ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آفتاب ہدایت ہیں اور یہ محض فلسفہ یا لفاظی نہیں ہے بلکہ امت محمدیہ میں کروڑوں ایسے لوگ گزرے ہیں جنہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع خلوص نیت اور اخلاص سے کر کے آپ کے نور سے روشنی حاصل کی اور اپنے آپ کو منور کیا اور تمام نعمتوں کو پایا۔پس اے میرے بچو! ابھی سے یہ عزم کرو کہ تم روحانی ترقی کے ان دروازوں سے داخل ہو کر جو خدا نے اسلام کے ذریعہ کھولے ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور سے منور ہو گے اور خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے والے ہو گے۔خدا کرے کہ آپ کے لئے بھی یہی مقدر ہو اور ہمارے لئے بھی یہی مقدر ہو۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )