خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 136 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 136

خطبات ناصر جلد هشتم ۱۳۶ خطبہ جمعہ ۶ ۱۷ پریل ۱۹۷۹ء بھی کئی قسم کی ہیں اور اس میں وائٹکا من بھی ہیں اور اس میں منرلز بھی ہیں۔بہت ساری چیزیں مل کے غذا بنتی ہیں ، بہت سارے اجزا ہیں ہماری غذا میں اور ہمیں کہا گیا ہے کہ ان اجزا کو متوازن رکھو۔اس میں میٹھا بھی ہے شکر بھی ہے ایک۔اچھا ہر چیز کو ہضم کرنے کے لئے ہمارے جسم کے بعض حصے کام کرتے ہیں مثلاً میٹھے کو ہضم کرنے کے لئے ہمارے جسم کے بعض غدود کیمیاوی اجزا پیدا کرتے ہیں جسم کے اندر کہ جن سے میٹھا جو ہے وہ طاقت کے اندر تبدیل ہو جاتا ہے اور اسی واسطے صحت مند جسم جو ہے اگر وہ مثلاً دو چھٹانک ایک دن میٹھا کھائے تو اسی کے مطابق غدود جو ہیں وہ کام کر رہے ہیں ان کے اوپر بوجھ پڑے گا اور کسی دن دوست بیٹھ جائیں اور آئس کریم کی دعوت اڑا رہے ہوں تو بہت سارا میٹھا کھا لیں۔یہ خدا تعالیٰ نے نظام ایسا کیا ہے جو خود بخود پھر وہ تیز ہو جاتا ہے یعنی دو چھٹانک کی بجائے اگر کسی نے چار چھٹانک کھالیا ہے تو غدود پر دگنا بوجھ پڑ گیا وہ کام کریں گے صحت مند غدود، لیکن انسان کے جسم کو بیمار نہیں ہونے دیں گے۔وہ ذیا بیطس کا بیمار نہیں ہو جائے گا۔صحت مند جسم کئی دفعہ ایسا کبھی کم میٹھا کھا رہا ہے یا کاربوہائیڈریٹس بھی میٹھے میں تبدیل ہوتے ہیں یہ ایک ہی قسم کا ہے اس کو ہضم کرنے کے لئے وہ ہے۔اس واسطے سہولت یہ پیدا کی کہ ہمارے جسم کے کسی ایسے حصہ کو ہمارے جسم کی کسی ایسی طاقت کو جو ایک خاص قسم کا کھانا ہضم کر رہا ہے اُس طاقت کو اتنا بوجھ تلے نہ دبا دیا جائے کہ وہ ٹوٹ جائے اس واسطے کہا متوازن کھاؤ۔متوازن غذا جب کھاؤ گے تو جو میٹھا ہضم کرنے والے غدود ہیں ان کے اوپر متوازن بوجھ پڑے گا۔جو لحمیات، پروٹینز ہضم کرنے والے حصے ہیں جسم کے اندر انتڑیوں میں بہت سارے انزائنز بن رہے ہیں جسم کے دوسرے حصوں میں کیمیاوی اجزا بن رہے ہیں جو گوشت اور دوسرے اس قسم کی پروٹینز کو ہضم کرتے ہیں تو ان کے اوپر اگر متوازن غذا ہوگی تو زیادہ بوجھ نہیں پڑے گا لیکن اگر آج صرف گوشت کھا ئیں تو ان کے اوپر بوجھ پڑ جائے گا اور دوسرے نکمے بیٹھ جائیں گے۔تو جسم کی جو مشینری ہے جو کارخانہ ہے خدا تعالیٰ نے جسم میں پیدا کیا ہے اس کے مختلف حصوں پر غیر متوازن بوجھ پڑ کے جسم کے اندر کمزوری پیدا ہو جائے تو اسلامی تعلیم میں ایک توازن کا