خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 74 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 74

خطبات ناصر جلد هشتم ۷۴ خطبہ جمعہ ۱۶ / فروری ۱۹۷۹ء زندگی کا ، اپنی حیات کا ایک حصہ خدا تعالیٰ کے غضب کے جہنم میں گزارنا پڑے گا۔اس کے لئے تو نہیں اس کو پیدا کیا۔خدا نے تو یہ اعلان کیا ہے کہ میں نے وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا ليَعْبُدُونِ (الذاریات: ۵۷) کہ انسان بڑے ہوں یا چھوٹے اپنا عبد بننے کے لئے ان کو پیدا کیا۔تو ہر شخص کو جس کی فطرت مسخ شدہ نہیں ہے اسے اس حقیقت کا احساس ہونا چاہیے اور خدا تعالیٰ سے پیار کا تعلق قائم کرنے کے لئے ہمیشہ اسے کوشش کرتے رہنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ ہمیں کوشش، ایسی کوشش کرنے کی توفیق بھی عطا کرے اور ہمارے اعمال کو وہ قبول بھی کرے تا محدود اعمال کا ہم اس سے نہایت ہی پیارا غیر محدود، رضا کی جنتوں کی شکل میں اپنا بدلہ اور ثواب حاصل کرسکیں۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )