خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 838 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 838

خطبات ناصر جلد ہشتم ۸۳۸ خطبہ جمعہ ۱۹ / دسمبر ۱۹۸۰ء جلسہ کو کامیاب کرے۔آنے والوں کو بھی توفیق دے کہ نیک نیتی کے ساتھ اور خلوص کے ساتھ اور عاجزانہ راہوں کو اختیار کرتے ہوئے اور خدا کے حضور انکساری سے اور تضروع سے دعا ئیں کرتے ہوئے اپنے سفروں کو اختیار کریں اور یہاں رہتے ہوئے بھی جتنے دن وہ رہیں اس صحیح طریق کو اس صراط مستقیم کو چھوڑیں نہ۔یہاں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی وہ کوشش کریں لغو باتوں سے شور سے باز رہیں، آوازیں کسنے سے اللہ تعالیٰ انہیں محفوظ رکھے اور نیکی کی باتیں کرنے ، نیکی کے عمل بجالانے کی انہیں تو فیق عطا کرے۔جو نیک باتیں وہ سنیں ان کا دماغ انہیں یاد رکھے، اس پر عمل کرنے کی ان میں ہمت پیدا ہو اور بلا خوف و خطر وہ رہیں۔دنیا دنیا داری اختیار نہ کرنے والے گروہ) ان پر جو پھبتیاں کستی ہے اس کی کوئی پروانہ کرتے ہوئے ایک مومن بندے کی طرح اس نمونہ پر جو صحابہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نمونہ ہے اپنی زندگیاں گزارنے والے ہوں اور جو ہمارا نظام ہے اللہ تعالیٰ اس کو تو فیق عطا کرے کہ وہ ہمیشہ کی طرح نہایت سکون اور اطمینان کے ساتھ اور ہر قسم کے خطرات سے حفاظت میں رہ کر اور ہر قسم کی وبائی بیماریوں سے محفوظ رہ کر اس جلسے کو کامیاب بنانے میں اپنی دعاؤں کے نتیجہ میں وہ سرخرو ہوں۔خدا تعالیٰ کے حضور اور اس کے بندوں کے حضور تو یہ دو ہفتے خاص طور پر جلسہ سالانہ کی ہر جہت سے کامیابی کے لئے دعائیں کریں اور خدا سے اپنی دعاؤں کو پائیں ، جو مانگیں وہ آپ کو ملے اور جو وہ پسند کرتا ہو وہ آپ اس سے مانگیں اور خدا کے سارے بندے بن جائیں تا کہ دنیا میں فساد کو دور کرنے کا موجب بنیں اور اصلاح کو پیدا کرنے کا موجب بنیں۔اللهم امین روزنامه الفضل ربوه ۲۱ جنوری ۱۹۸۱ء صفحه ۱ تا ۳)