خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 836
خطبات ناصر جلد هشتم ۸۳۶ خطبہ جمعہ ۱۹ / دسمبر ۱۹۸۰ء کر کے بعض دفعہ نہ انتظام کر کے خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سننے کے لئے اور نقش قدم معلوم کرنے کے لئے وہ یہاں آجاتے ہیں تا کہ خود بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چل کر اس جگہ پہنچ سکیں اپنی استعداد کے مطابق جس جگہ اپنی عظیم استعدادوں اور صلاحیتوں کے مطابق محمد صلی اللہ علیہ وسلم پہنچ گئے یعنی خدا تعالیٰ کی رحمت کے سائے میں اور اس کی رضا کی جنتوں میں۔یہاں جو رضا کار ہیں ہماری ایک حصے سے ہماری سے مراد نتظامیہ ہے ) جنگ تو رہتی ہے اور رہے گی۔شائد کوئی ایسا ہوتا ہو جس کو نہ ہو دلچسپی جلسہ میں رضا کارانہ طور پر خدمت بجالانے میں۔لیکن یہ درست ہے کہ بہت سے بچے اور جوان جو ہیں وہ غائب ہو جاتے ہیں اپنے کام سے یا آتے نہیں اور میں نے بہت تحقیق کی افسر جلسہ سالانہ بھی رہا ہوں۔خفا بھی ہوا ہوں ان پر علم بھی ہے مجھے کہ جس کے گھر میں خود کثرت سے مہمان ہوں اس نے اپنے گھر کے مہمانوں کو کھانا کھلانے کا بھی انتظام کرنا ہے۔اس لئے وہ جلسہ کا ہی کام کر رہے ہیں لیکن اس تنظیم سے وہ باہر نکل جاتے ہیں۔یہ کشمکش اس لئے جاری رہنی چاہیے کہ کوئی ایسا نہ ہو کہ جو بے پرواہی اور غفلت کے نتیجہ میں اس ثواب سے محروم ہو جائے۔زور اس وقت میں اس بات پر دے رہا ہوں کہ اتنی بڑی ذقے واری اتنی بڑی ذلتے واری ہے کہ انسان کا کام ہی نہیں ہے کہ کامیابی کے ساتھ اسے نبھالے جب تک خدا تعالیٰ کی مدد شامل حال نہ ہوا اور خدا کہتا ہے قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمُ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان : ۷۸) اعلان کروایا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ اللہ تمہاری پرواہ ہی کیا کرتا ہے۔اگر تم دعا اور استغفار اور تو بہ کے ذریعے اس کی رحمتوں اور اس کے فضلوں کو جذب نہ کرو اور ہماری تسلی کے لئے فرمایا کہ اللہ کی ربوبیت کے جلوے دیکھنے کے لئے ضروری ہے اُدعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن : ٦١) که مجھ سے دعا ئیں کرو میں تمہاری دعاؤں کو قبول کروں گا۔مادی زندگی میں بھی اور روحانی زندگی میں بھی انسان کمال اسی وقت حاصل کر سکتا ہے جبکہ دعا کے نتیجہ میں اور استغفار کی وجہ سے وہ اللہ تعالیٰ سے گناہ معاف کروا رہا ہو اور اس کے فضلوں اور رحمتوں کو حاصل کر رہا ہو۔اس لئے خدا تعالیٰ کے اس حکم ، خدا تعالیٰ کی اس تنبیہ مَا يَعْبَؤُا بِكُم رَبّی اور خدا تعالیٰ کی طرف سے جو بشارت نازل