خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 831 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 831

خطبات ناصر جلد هشتم ۸۳۱ خطبه جمعه ۱۲ / دسمبر ۱۹۸۰ء لئے کہ خدا تعالیٰ نے جو احکام قرآن کریم میں نازل کئے تھے ان پر عمل نہیں کیا۔قرآن کریم نے کہا تھا کہ متحد ہو کے رہو، پیار سے رہو ، اپنے نفسوں کی اصلاح کر کے خدا کے لئے خدا میں ہو کر زندگیاں گزارو اور خدا کے حکم سے باہر نکلنے کی کوشش نہ کرو اس کی بجائے ، یہ یاد رکھیں آپ، شروع میں جو بدی پیدا ہوتی ہے اُس وقت ابھی دل تک نہیں وہ پہنچتی باہر سے آتی ہے تو اعمال غیر صالح ہو جاتے ہیں لیکن دل ابھی صداقت کے او پر قائم ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔فلما ز اغوا جب انہوں نے بج روی کو اختیار کیا۔اَزَاغَ اللهُ قُلُوبَهُمْ (الصف: ۶) تو پھر آہستہ آہستہ ان کے دلوں میں بھی زنگ لگا اور پہلے وہ سچ کو ، صداقت کو ، سچ اور صداقت سمجھتے ہوئے ٹیڑھے راستوں کو اختیار کر رہے تھے پھر وہ سمجھنے لگے کہ وہ ہدایت پر قائم ہیں، وہ تو سیدھے راستوں پر چل رہے ہیں کوئی کبھی ان کے اندر نہیں ہے۔اس لئے ہمیں ایک زبردست دعا سکھائی گئی۔ربنا لا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا (ال عمران : ۹) کہ اے ہمارے ربّ! ہدایت دینے کے بعد ہمیں کبھی کج نہ ہونے دینا۔اس میں یہ دعا بھی ہے اور دوباتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ایک یہ کہ ہدایت دینا اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا بعد اس کے کہ تو نے ہمیں ہدایت دی تو ہدایت آپ اپنے زور سے نہیں حاصل کر سکتے۔خدا تعالیٰ کا فضل جب نازل ہو کسی فرد یا قوم پر تو وہ ہدایت پالیتی ہے۔دوسرے آپ ہدایت پر قائم نہیں رہ سکتے جب تک خدا تعالیٰ کی رحمتیں آپ کو اپنے فضل اور رحمت کے رشوں میں جکڑ کے ہدایت کے اوپر قائم نہ رکھیں۔رَبَّنَا لَا تُزِعُ قُلُوبَنَا اے خدا! ایسے سامان پیدا کر کہ جو تجھ سے ہم نے ہدایت حاصل کی ہے اس کے بعد ہم ہدایت چھوڑ کے سج راہوں کو اختیار نہ کرنے لگ جائیں۔صراط مستقیم چھوڑ کے ان راہوں کو اختیار نہ کریں جو تیری طرف نہیں لے جارہی بلکہ سیدھی شیطان کی طرف لے جانے والی ہیں۔سپین میں بھی یہی ہوا وہاں تو دیکھ رہے تھے ہم۔کیا تھے اور کیا بن گئے تو ربنا لا تزغ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ - (ال عمران : ٩ ) وہاں بھی خطبہ میں نے اسی مضمون پر دیا تھا زیادہ تفصیل سے دیا تھا۔اس وقت تو میں مختصر ابتا رہا ہوں آپ کو۔یہ دعا بڑی ضروری ہے دونوں طرح ہوتا ہے۔ایک فرد ہدایت حاصل کر لینے کے بعد کجروی اختیار کر لیتا ہے ایسا بھی ہوا۔