خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 826 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 826

خطبات ناصر جلد ہشتم ۸۲۶ خطبه جمعه ۱۲ / دسمبر ۱۹۸۰ء ہیں۔پھر ہمیں تدبیر کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ اسلامی تعلیم یہ نہیں نہ قرآن کریم اس کی اجازت دیتا ہے۔ایک موقع پر فرمایا۔لَوْ أَرَادُوا الْخُرُوجَ لَا عَدُ والهُ عُدَّةٌ (التوبة:۴۶) کہ منافق جو جہاد کے موقع پر مختلف عذر پیش کرتے ہیں کہ دل تو بڑا کرتا ہے جانے کو مگر یہ عذر در پیش آگیا اچانک اور وہ عذر در پیش آ گیا اچانک اس لئے ہمیں اجازت دی جائے کہ ہم پیچھے رہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہارے یہ عذر اس لئے قابل قبول نہیں کہ تم نے تو جہاد کے لئے کبھی تیاری نہیں کی۔تمہاری نیتیں تو شروع سے ہی خراب تھیں۔اس میں یہ اصول بیان کیا گیا ہے کہ جس کام کے کرنے کی نیت ہو جس کام کا عزم ہو اس کے لئے اللہ تعالی کے بتائے ہوئے طریق پر تد بیر کرنی ضروری ہے۔تو ارادوا الخُرُوجَ لَاعَةُ والهُ عُدَّةٌ۔دنیا میں کاموں کی نوعیت مختلف ہے۔دنیا میں ہماری زندگیوں میں جہاد جہاد کی شکلیں مختلف ہیں۔اس زمانہ میں اسلام کو غالب کرنے کے لئے جو عظیم جہاد حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کی جماعت کر رہی ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کے نتیجہ میں اور آپ کی قوت قدسیہ پر بھروسہ کرتے ہوئے بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ کی قیادت میں اس کی شکل پہلے زمانوں کی ضرورتوں سے مختلف ہے۔یہ جہاد ہے اپنے نفوس کے خلاف جہاد کر کے ایک پاک نمونہ پیدا کرنا اور اس پاک نمونہ کے ہاتھ میں قرآن کریم دے کر دنیا کے سامنے اس کی تعلیم کو پیش کرنا۔یہ جو نفس کے خلاف جہاد ہے اس کے لئے تربیت کی ضرورت ہے۔اس کے لئے ہر آن چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔اس کے لئے بہت سی تدابیر کی جاتی ہیں جن میں سے ایک بڑی تدبیر الہی منشا کے مطابق جلسہ سالانہ کی ہے ہم ہر سال دسمبر کے آخر میں عام طور پر ۲۷،۲۶ اور ۲۸ / دسمبر کو جلسہ سالانہ منعقد کرتے ہیں۔یہ جلسہ بڑی ہی برکتیں لے کر آتا ہے۔نئی نسل ، نئے ہوش سنبھالنے والے ہمارے بچے ، نئے ہم میں داخل ہونے والے ہزاروں کی تعداد میں ان تین دنوں میں اتنی تربیت حاصل کر لیتے ہیں اگر وہ یہاں آئیں اور وقت کو ضائع کرنے کی بجائے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ، تو پورے سال میں اس قسم کی تربیت انہیں حاصل نہیں ہوسکتی۔اتنا بڑا جلسہ اس کا انتظام کرنا کوئی معمولی بات نہیں۔اللہ تعالیٰ اتنا فضل نازل کرتا ہے، اتنی رحمتوں سے نوازتا ہے کہ آپ لوگوں کو محسوس ہی نہیں ہوتا کہ کب جلسہ