خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 768
خطبات ناصر جلد ہشتم ۷۶۸ خطبه جمعه ۳۱/اکتوبر ۱۹۸۰ء حقیقت ہے کہ ہر سورج جو ہر صبح کو چڑھتا ہے وہ جماعت کو تعداد میں زیادہ اور طاقت میں مضبوط تر پاتا ہے۔یہ اللہ کی شان ہے۔بڑی تبدیلی دنیا کے اندر پیدا ہو رہی ہے۔جہاں لوگ ابھی احمدی نہیں ہوئے ان پہ بھی اتنا اثر ہے کہ مثلاً غا نا میں میں گیا ہوں تو اگر کوئی انجان دیکھے تو وہ سمجھے گا کہ یہاں کوئی غیر احمدی ہے ہی نہیں۔اس طرح عوام سارے کے سارے ہی پیار لینے اور برکت لینے کے لئے سڑکوں کے کناروں پر کھڑے ہو جاتے تھے جہاں سے ہماری کارگزرتی تھی۔اس کے کچھ نظارے شاید تصویروں میں آپ کو دکھا ئیں گے، آپ کے ضلعوں میں دکھا ئیں گے ، آپ کی مختلف بستیوں میں دکھا ئیں گے انشاء اللہ تعالیٰ۔پھر آپ کو پتا لگے گا لیکن وہ جو نظارے ہیں اگر وہ دیکھیں تو آپ کو نظر آ جائے گا کہ ہر قصبہ جو ہے وہ سڑک کے کنارے آجا تا تھا لیکن میں نے بتایا کہ آبادی ان کی ہے قریباً ستر لاکھ کم و بیش۔ستر لاکھ ، اسی لاکھ اور اس میں سے پانچ لاکھ سے دس لاکھ احمدی ہو چکا ہے۔تو بڑا اثر ہے۔کسی نے مجھے بتایا ہے کہ جو ذمہ دار ہیں وہاں کے انہوں نے اعلان کر دیا ہے کہ جماعت احمد یہ اس قدر اثر اور رسوخ حاصل کر چکی ہے ہمارے ملک میں کہ ہم اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔اور بڑی نائیجیریا ہے بہت بڑا ملک ہے وہ تو۔قریباً چھ سات کروڑ شاید آٹھ کروڑ کی آبادی ہے صحیح مجھے نہیں علم لیکن بہت بڑا ملک ہے، اس کے حالات بدل گئے۔یورپ جو اسلام کا نام گالی دیئے بغیر نہیں لیتا تھا پھر اللہ تعالیٰ نے فضل کیا ان لوگوں پر اور اب وہ عزت اور احترام کے ساتھ اسلام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لینے لگے ہیں۔ابھی حال ہی میں تثلیث تین خداؤں کے ماننے والوں کی طرف سے یہ اعلان ہوا ہے کہ عیسائیوں کو اور مسلمانوں کو مل جل کر کے کام کرنا چاہیے کیونکہ ہر دو مذاہب خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کرنے والے ہیں۔تو دل اور دماغ تثلیث کو چھوڑ کے ایک خدا کی طرف حرکت کر رہے ہیں۔پتانہیں ان کے دماغ میں کچھ ریزرویشنز ( Reservations) بھی ہوں گی شاید۔ابھی کھل کے بات تو نہیں ہوئی لیکن حرکت ایک خدا کی طرف ہے۔تحریک جدید جو اللہ تعالیٰ نے جاری کروائی آہستہ آہستہ سال بسال بڑھتی ہوئی یہ شکل اختیار کر گئی۔اب میں تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کرتے ہوئے بعض باتیں کہنا چاہتا ہوں۔