خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 725 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 725

خطبات ناصر جلد هشتم ۷۲۵ خطبه جمعه ۱۵ راگست ۱۹۸۰ء کو سمجھنے کی زیادہ صلاحیت پیدا ہو جائے گی۔علی ہذا جو ایم۔اے ایم۔ایس سی اور پی۔ایچ۔ڈی کریں گے ان میں قرآن کو سمجھنے کی اور بھی زیادہ اہلیت پیدا ہوگی۔اس طرح ہمارے نوجوانوں میں قرآنی علوم و معارف سے فیضیاب ہونے کی راہیں بھی استوار ہوتی چلی جائیں گی۔مزید برآں قرآنی علوم سے بہرہ رو ہونے کے نتیجہ میں ہمارے نوجوان دنیوی علوم میں ایسی دسترس حاصل کر سکیں گے جو دوسروں کو حاصل نہیں ہوگی کیونکہ قرآن کریم ہر علم کے بارہ میں رہنمائی کرتا ہے۔کوئی شعبہ علم ایسا نہیں جس کے متعلق قرآن میں ہدایت موجود نہ ہو۔قرآن نے شہد کے متعلق دو تین آیات میں عظیم الشان ریسرچ کا منصوبہ پیش کیا ہے۔اسے پڑھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔آپ لوگ جب تک قرآن کی ہدایت کی روشنی میں علمی تحقیق نہیں کریں گے آپ دنیا کے رہنما نہیں بن سکتے۔ہر بچہ میٹرک ضرور پاس کرے۔یہ تو اس منصو بہ کی صرف ایک شق ہے۔بورڈز اور یونیورسٹیوں کے امتحانات میں پوزیشنیں حاصل کرنے والوں کے لئے مزید اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے سکالرشپس کا اہتمام اور ذہین ترین یعنی جینیئس قسم کے نوجوانوں کی استعدادوں اور صلاحیتوں کے نشو و ارتقاء کا انصرام اس منصوبے میں شامل ہے۔ہم پر خدا تعالیٰ کا بڑا فضل ہے، کہ وہ جماعت کو ذہین بچے عطا کر رہا ہے۔سب سے بڑی نعمت جس سے وہ اپنے بندے کو نوازتا ہے یہی ہوتی ہے کہ اس کے ہاں ذہین بچہ پیدا ہو جائے۔ہم نے ہر بچہ کو شروع ہی سے سنبھالنا ہے اور درجہ بدرجہ اس کی تعلیمی ترقی کا ریکارڈ رکھنا ہے تاکہ کوئی ایک اعلیٰ ذہین بھی ضائع نہ ہونے پائے۔خاص طور پر جو غیر معمولی طور پر ذہین اور جینیئس ہوں ان کی تعلیمی ترقی کی نگہداشت کرنا اور انہیں ضائع ہونے سے بچانا جماعت کی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو ادا کرنے کی لئے ہی یہ تعلیمی منصوبہ جاری کیا گیا ہے اور اس میں انعامی وظائف اور طلائی تمغے دیئے جانے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ابھی تو میں نے اس منصو بہ کو پاکستان میں ہی جاری کیا ہے۔دوسال بعد میں اسے ساری دنیا میں جاری کرنے کا اعلان کر دونگا۔انشاء اللہ۔الغرض تعلیمی ترقی کا ایک بڑا اچھا اور مفید منصوبہ شروع ہو گیا ہے اور علمی میدان میں ایک ایسی بنیا درکھ دی گئی ہے جس کے ذریعہ ہم نے اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے ساتھ علم کے میدان