خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 717
خطبات ناصر جلد ہشتم 212 خطبه جمعه ۸ /اگست ۱۹۸۰ء للہیت کے متعدد واقعات بیان کرنے اور پھر بعد میں آنے والی نسلوں کی بد اعمالیوں کے نتیجہ میں سپین سے مسلمانوں کے اخراج کا ذکر کرنے کے بعد صدہا برس پر پھیلے ہوئے طویل وقفہ کے بعد سپین میں پہلی مسجد کی تعمیر کے انتظامات کرنے کی توفیق عطا ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔بعد ازاں حضور نے اشاعت اسلام کی مہم میں مزید تیزی پیدا کرنے والے بعض نئے منصوبوں کا ذکر کر کے ان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔حضور نے فرمایا انگلستان کی جماعت نے احمدیت کے تعارف پر مشتمل انگریزی میں ایک فولڈر بہت بڑی تعداد میں شائع کر کے اسے تقسیم کیا ہے یہ ایک بہت مفید سلسلہ ہے اسے زیادہ مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے میرے ذہن میں ایک تجویز ڈالی ہے۔انگلستان میں ہر سال کئی ملین ٹورسٹ آتا ہے۔اسی طرح دوسرے ملکوں میں ملینز ٹورسٹ آتے ہیں وہ مختلف ممالک سے آتے ہیں اور مختلف زبانیں بولنے والے ہوتے ہیں۔تجویز یہ ہے کہ اس فولڈر کا ترجمہ دنیا کی ہر زبان میں کیا جائے گا اور وکالت تبشیر کا دفتر مناسب تعداد میں ہر زبان کے فولڈر ہر مشن کو بھجوائے گا اور ہر مشن اس ملک میں آنے والے سیاحوں کو خود ان کی زبان میں شائع شدہ فولڈر دے گا اور اس طرح ہر ملک میں مختلف زبانیں بولنے والوں تک اسلام کا پیغام پہنچانے کا راستہ کھل جائے گا۔ابتداء ایک فولڈر شائع کیا جائے گا جس کا عنوان ہوگا 1۔The Promised Mahdi and Messiah has come۔2۔What is Ahmadiyyat۔اس تعلق میں حضور نے ایک اور منصوبہ کا ذکر کرتے ہوئے فرما یا اس وقت تک یورپ میں ہم اسلام کی جو تبلیغ کرتے رہے ہیں اس میں ایک رکاوٹ ایسی ہے جو ابھی تک دور نہیں ہوسکی ہے وہ رکا وٹ یہ ہے کہ ہمارے اور یورپین قوموں کے درمیان ایک Barrier ( دیوار ) حائل ہے جو دونوں کو ایک دوسرے کے قریب نہیں آنے دیتی۔اس۔” بیر یئر کو ہم نے ابھی تک نہیں توڑا ہے۔تبلیغ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہمارے قریب آئیں اور وہ قریب آنہیں سکتے جب تک درمیان میں حائل Barrier نہ ٹوٹے۔اس سفر میں اللہ تعالیٰ نے اس