خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 713
خطبات ناصر جلد ہشتم ۷۱۳ خطبه جمعه ۸ /اگست ۱۹۸۰ء حقیقت یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اتنے فضل نازل ہورہے ہیں ہم پر کہ عقل حیران رہ جاتی ہے خطبه جمعه فرموده ۸ /اگست ۱۹۸۰ء بمقام مسجد فضل - لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے پہلے تو اس سال مارچ کے اواخر میں اپنی اچانک شروع ہونے والی بیماری کی نوعیت، علاج کی تفاصیل اور ڈاکٹروں کی رائے میں بیماری سے ۹۰ فیصد افاقہ اور صحت کی موجوہ کیفیت کا ذکر کیا اور بتایا کہ بیماری کے بقیہ دس فیصد اثرات کے ختم ہونے کے لئے حضور ڈاکٹری مشورہ کے مطابق اب بھی ایک دوا استعمال کر رہے ہیں۔اس کے بعد حضور نے فرمایا کہ جب سے بیروونی ممالک کے حالیہ دورہ کا پروگرام شروع ہوا ہے نہ معلوم کتنے ہزار خطوط ہیں جو میں نے نہیں پڑھے اور جن کے جواب جانے ہیں اس لئے میں نے یورپی ممالک کے دورہ کے بعد لندن میں کچھ عرصہ قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس دوران میں جماعت انگلستان کو زیادہ وقت نہیں دے سکوں گا۔بلکہ سوائے دودنوں کے (ایک عید کا دن اور ایک وہ دن جس میں مجھے پریس کانفرنس سے خطاب کرنا ہے ) میں ڈاک دیکھوں گا اور اسے ختم کرنے کی کوشش کروں گا۔پریس کانفرنس جمعرات کے روز ہے اس سے قبل بدھ کے روز شاید میں اہم ملاقاتوں کے لئے وقت دے سکوں۔افریقہ اور امریکہ کے دورہ سے فارغ ہونے کے بعد مجھے ۲۳ یا ۲۴ ستمبر کو لندن واپس پہنچنا ہے انشاء اللہ اس وقت ملیں گے اور باتیں کریں گے۔