خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 703 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 703

خطبات ناصر جلد ہشتم ۷۰۳ خطبہ جمعہ ۱۸ جولائی ۱۹۸۰ء دعاؤں کے ذریعہ خدائی افضال و انعامات کا مورد بننے کی کوشش کریں خطبہ جمعہ فرموده ۱۸ / جولائی ۱۹۸۰ء بمقام مسجد نور۔فرینکفرٹ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہت اچھی اچھی دعائیں سکھائی ہیں۔ظاہر ہے یہ دعا ئیں عربی زبان میں ہیں ہمیں یہ دعا ئیں آنی چاہئیں اور ان کے معنے بھی آنے چاہئیں۔ان دعاؤں میں اللہ تعالیٰ نے ہماری تفصیلی ضروریات کو بھی مد نظر رکھا ہے اور ہمیں اپنی جن کو تا ہیوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی رحمت کی بطور خاص ضرورت ہوتی ہے انہیں بھی مدنظر رکھا ہے۔ان میں سے بعض بنیادی دُعائیں ہیں جن میں ہماری سب ضرورتیں اور حاجتیں آجاتی ہیں اور ہماری جملہ کوتاہیوں کے بُرے اثرات کے ازالہ پر بھی وہ حاوی ہیں مثال کے طور پر ایسی بنیادی دعاؤں میں سے ایک دُعا یہ ہے:۔رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ - (البقرة : ٢٠٢) یعنی اے ہمارے رب ہمیں اس دُنیا کی زندگی میں بھی کامیابی دے اور آخرت میں بھی کامیابی دے اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔اسی طرح ایک اور چھوٹی سی دُعا ہے جو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کی اور خدا تعالیٰ نے