خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 597
خطبات ناصر جلد هشتم ۵۹۷ خطبه جمعه ۱۵ رفروری ۱۹۸۰ء کہ اسلام اس قسم کا انسان ، اس قسم کا مرد، اس قسم کی عورت ، اس قسم کا بڑا ، اس قسم کا بچہ پیدا کرنا چاہتا ہے اور اپنے ہی فائدہ کے لئے ، اپنے جسمانی فائدہ کے لئے بھی ، اپنے ذہنی فائدہ کے لئے بھی ، اپنے اخلاقی فائدہ کے لئے بھی اور خدا تعالیٰ کی رحمتوں کو حاصل کرنے کے لئے روحانی فوائد کے لئے بھی وہ یہ سمجھیں کہ اسلام سے باہر وہ دولتیں اور رحمتیں ہمیں نہیں مل سکتیں ، وہ عر% تھیں اور رفعتیں ہم حاصل نہیں کر سکتے جو اسلام میں داخل ہو کے ہم کر سکتے ہیں، اس لئے ہمیں داخل ہو جانا چاہیے۔آپ نے ایک نمونہ پیش کرنا ہے دنیا کے سامنے۔آپ نے دنیا کو بتانا ہے کہ وہ کونسی راہ تھی جس پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم آج بھی ہمیں نظر آرہے ہیں وہ راہ جو سیدھی خدا تعالیٰ کی رحمتوں اور اس کی رضا کی جنتوں کی طرف لے جانے والی ہے اس کے لئے تیاری کریں۔تیاری کرنا شروع کر دیں۔ان نو سالوں میں یہ انقلاب عظیم جماعت احمدیہ کی زندگی میں بپا ہو جانا چاہیے تا کہ وہ اس سے بہت بڑا انقلاب عظیم جو نوع انسانی کی زندگی میں بپا ہونا ہے اس کے سامان ہو جائیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔میں نمازیں جمع کراؤں گا۔عصر کی نماز بھی پڑھیں گے جو دوست مقامی ہیں وہ دو رکعتیں میرے سلام پھیر نے کے بعد، یعنی میں دور کعتیں پڑھ کے سلام پھیروں گا ، وہ اپنی پوری کریں، جو یہاں مسافر ہیں وہ میرے ساتھ سلام پھیریں اور قصر کریں۔( روزنامه الفضل ربوه ۶ رنومبر ۱۹۸۰ء صفحه ۲ تا ۶ )