خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 596 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 596

خطبات ناصر جلد هشتم ۵۹۶ خطبه جمعه ۱۵ رفروری ۱۹۸۰ء نوع انسانی کے خادم، اسی طرح ظلمات کو دور کرنے والے، اسی طرح بھائی چارے اور اخوت کو قائم کرنے والے ہیں یہ لوگ وغیرہ وغیرہ۔میں نے کہا سات سو احکام ہیں ہر ایک پر چلنے والے ہیں یہ لوگ۔تب وہ صدی غلبہ اسلام کی ہوگی مرکز احمدیت پاکستان میں رہتے ہوئے۔ہوگی تو ضرور لیکن اسے باہر نہ جانے دو۔پس دعائیں کرو اور بہت دعا ئیں کرو کہ اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کا مقام پہچاننے کی توفیق عطا کرے۔بڑا بلند ہے مقام جہاں تک اللہ تعالیٰ آپ کو لے جانا چاہتا ہے۔قرآن کریم میں ایک جگہ آتا ہے کہ کسی شخص کے متعلق وہاں مثال دی ہے کہ میں تو اسے آسمانوں تک پہنچانا چاہتا تھا ، خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے کہ میں تو اسے آسمانوں تک پہنچانا چاہتا تھا مگر یہ نالائق جھک گیا زمین کی طرف خاک میں ملنے کی اس نے کوشش شروع کر دی اس طرح نہیں بنا بلکہ جب خدا تعالیٰ نے یہ چاہا کہ ہمیں آسمانوں کی بلندیاں اور رفعتیں عطا کرے تو خدا تعالیٰ ہمیں ہر اس نا پا کی اور پلیدگی اور گناہ اور غفلت سے محفو ظ ر کھے جس کے نتیجہ میں ہم وہاں نہ پہنچ سکیں جہاں وہ ہمیں پہنچانا چاہتا ہے۔پس دعائیں کریں اور اپنی زندگیوں میں انقلاب عظیم بپا کرنے کی کوشش کریں اور اپنے آپ کو اس وقت کے لئے تیار کریں جب جماعت احمد یہ بحیثیت جماعت اپنی زندگی کی اگلی صدی میں داخل ہو رہی ہوگی اور خدا تعالیٰ کے فرشتے آسمانوں پر ان کے لئے دعا کر رہے ہوں گے اور خدا سے کہہ رہے ہوں گے کہ اے خدا! تیرے یہ بندے واقع میں اس مقابل ہیں کہ اس صدی میں جو آ رہی ہے آگے تیرے دین کو ساری دنیا میں اس معنی میں غالب کر دیں۔میں مثال دے دیتا ہوں۔ایک پریس کانفرنس میں جرمنی میں اسلامی تعلیم میں بتا رہا تھا تو ایک صحافی مجھ سے پوچھنے لگا ، ( باتیں سن کے اس پر اثر ہوا ) کہ آپ یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک کےسارے باشندوں کو آپ مسلمان بنالیں؟ میں نے کہا نہیں۔میں یہ چاہتا ہوں کہ اسلام کا محسن کچھ اس طرح تمہارے سامنے پیش کروں کہ تم مجبور ہو جاؤا سے قبول کرنے کے لئے سختی سے تو نہیں کرنا ہم نے۔خدا آپ کے اندر یہ اہلیت پیدا کر دے کہ اسلام کے حسن اور احسان کے جلوے دنیا آپ کی زندگیوں میں کچھ اس طرح دیکھے کہ وہ مجبور ہو جائے اسلام کو قبول کرنے پر اور یہ گواہی دینے پر