خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 594 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 594

خطبات ناصر جلد هشتم ۵۹۴ خطبه جمعه ۱۵ رفروری ۱۹۸۰ء وہ مرکز بن جائے گا اس تحریک کا۔پاکستان کے ساتھ یا ہندوستان کے ساتھ تو خدا تعالیٰ کو پیار نہیں۔خدا تعالیٰ کو پیار ہے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اس روحانی فرزند کے ساتھ جس کی زندگی کا نقشہ اگر ایک فقرہ میں کھینچنا ہو تو ہم یہ کہتے ہیں کہ مہدی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں فانی ہو گئے۔اپنا کچھ بھی نہیں رہا اور اس میں فخر محسوس کیا اور اعلان کر دیا۔بع وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے اور ہمارے کانوں میں وہ میٹھی آواز پڑی كُلُّ بَرَكَةٍ مِنْ مُّحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَتَعَلَّمَ - اگر خدا تعالیٰ کی برکتیں حاصل کرنا چاہتے ہو تو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حلقہ شاگردی میں شامل ہو جاؤ۔اگر پاکستان نے اس تحریک کا مرکز بنے رہنا ہے تو اپنے عمل سے انہوں نے آگے بڑھنا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے قرآن کریم میں تقریباً سات سو احکام ہیں اور ہر حکم قرآن کریم کا مرنے کے بعد قیامت کے دن تم سے سوال کرے گا اور جواب طلبی کرے گا کہ میرے مطابق تم نے زندگی گزاری یا نہیں۔چونکہ اس وقت مرکز اور بعض پہلوؤں کے لحاظ سے مرکزیت اور قیادت پاکستان کی جماعتوں کے ہاتھ میں ہے اس لئے میرا فرض ہے کہ میں اپنی سی کوشش کروں کہ آپ کے ہاتھ سے یہ قیادت نکل کے کسی اور کے پاس نہ چلی جائے۔سوچو،غور کرو اور یہ عہد کر واپنے خدا سے کہ اے خدا! تو کہتا ہے پیار اور محبت سے رہو۔ہم آئندہ کبھی آپس میں لڑیں گے نہیں۔پیار اور محبت سے رہیں گے۔تم یہ کہو اپنے خدا سے کہ اے خدا! تو کہتا ہے کہ لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ (البقرة: ۱۸۹) ، ناجائز ، ناحق ، جھوٹ ، اور فریب کے ذریعہ سے ایک دوسرے کے مال نہ کھایا کرو اور ہم عہد کرتے ہیں کہ کسی کا مال ناجائز اور حرام نہیں کھایا کریں گے۔احسان کریں گے احسان لیں گے نہیں کسی کا۔تیرے بندوں سے پیار کریں گے۔حقارت کی نگاہ سے نہیں دیکھیں گے۔دکھ دور کرنے کی کوشش کریں گے۔دکھ پہنچا ئیں گے نہیں، نہ زبان سے نہ ہاتھ سے۔خیالات میں بھی نہیں۔۱۹۷۴ء میں جو کچھ ہوا اس وقت میں نے جماعت سے کہا تھا اور جماعت نے ، میں خوش ہوں بڑا اچھا نمونہ دکھایا، میں نے کہا تھا جن لوگوں سے تمہیں دکھ پہنچ رہا ہے،