خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 587 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 587

خطبات ناصر جلد ہشتم ۵۸۷ خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۸۰ء ہماری زندگی کی آئندہ صدی غلبہ اسلام کی صدی ہے خطبه جمعه فرموده ۱۵ / فروری ۱۹۸۰ء بمقام محمود آباد۔سندھ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔حضرت مسیح موعود کو اللہ تعالیٰ نے فرما یا وسغ مَكَانَك اور اس کے جلوے ہم ہر وقت، ہر جگہ دیکھتے ہیں۔آج یہ مکان اللہ تعالیٰ کا گھر اللہ کے بندوں کے لئے تنگ نظر آتا ہے اس میں بھی وسعت پیدا ہونی چاہیے۔اور جوں جوں اجتماع بڑا ہو جائے۔لاؤڈ سپیکر کی زیادہ ضرورت پڑگئی اور لاؤڈ سپیکر نے عادت ڈال دی آہستہ بولنے کی اور لاؤڈ سپیکر نے مطالبہ کیا منتظمین سے کہ وہ لاؤڈ سپیکر کا نظام بہتر بنا ئیں ورنہ لوگوں کو تکلیف ہوگی۔اب مجھے کچھ پتہ نہیں کہ میری آواز آپ تک پہنچ رہی ہے یا نہیں۔( سب جگہ آواز پہنچنے کی آواز دی گئی فرما یا ) خدا کرے پہنچتی رہے۔رات کو نماز کے وقت لاؤڈ سپیکر خراب ہو گیا تھا۔صد سالہ جوبلی کا منصوبہ جب بنائیں اس وقت سے کہہ رہا ہوں جماعت کو کہ ہماری زندگی کی آئندہ صدی ، دوسری صدی جو ہے وہ غلبہ اسلام کی صدی ہے اور اس کے لئے ہمیں تیاری کرنی چاہیے۔چند سال پہلے کی بات ہے اس وقت پندرہ سال کچھ مہینے رہتے تھے اس صدی کے