خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 575 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 575

خطبات ناصر جلد ہشتم ۵۷۵ خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۸۰ء قرآن کریم میں ہر زمانہ کے مسائل کا حل رکھا گیا ہے خطبه جمعه فرموده ۸ فروری ۱۹۸۰ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔سورۃ یونس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :۔إِنَّ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا وَ رَضُوا بِالْحَيوةِ الدُّنْيَا وَاطْمَانُوا بِهَا وَالَّذِينَ هُمْ عَنْ أَيْتِنَا غُفِلُونَ - أُولَبِكَ مَأوَهُمُ النَّارُ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ - إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ يَهْدِيهِمْ رَبُّهُمْ بِإِيْمَانِهِمْ : تَجْرِي مِنْ تَحْتِهِمُ الْأَنْهَرُ فِي جَنَّتِ ج النَّعِيمِ - دَعْوبُهُمْ فِيهَا سُبُحْنَكَ اللهُمَّ وَتَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلَمٌ ۚ وَأَخِرُ دَعْوبُهُمْ أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ۔(یونس : ۸ تا ۱۱) ان آیات کا ترجمہ یہ ہے۔جولوگ ہم سے ملنے کی امید نہیں رکھتے اور اس ورلی زندگی پر راضی ہو گئے ہیں اور اس پر انہوں نے اطمینان پکڑ لیا ہے اور پھر جو لوگ ہمارے نشانوں کی طرف سے غافل ہو گئے۔ان سب کا ٹھکانا ان کی کمائی کی وجہ سے یقیناً دوزخ کی آگ ہے۔إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے مناسب حال عمل کئے۔انہیں ان کا