خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 552 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 552

خطبات ناصر جلد ہشتم ۵۵۲ خطبه جمعه ۲۵ جنوری ۱۹۸۰ء چوتھی بات یہاں یہ بتائی کہ ایک دوسرے کے ہاتھ سے مال جو نکلتا ہے اس کے جائز طریقے ہیں۔تو جائز جو طریقے ہیں ان کو استعمال کرو مال نے تو بہر حال ایک کے پاس نہیں رہنا۔ایک زمیندار ہے اس کے ایک ہزار من گندم آگئی گھر کے لئے اسے ضرورت ہے دوسومن گندم کی آٹھ سومن گندم اس نے بہر حال کسی اور کے گھر میں پہنچانی ہے۔ایک جائز طریقہ ہے اس ذریعہ سے اس کی گندم تم اپنے گھر میں لے کے آؤ اور وہ طریقہ ہے ایسی تجارت جس کے اصول اسلام نے وضع کئے۔خدا کے قائم کردہ اصولوں کے مطابق تجارت جسے ہم پاک اور ستھری تجارت کہہ سکتے ہیں وہ تجارت جس میں جب مال کا تبادلہ ہوتا ہے تو کھوٹ نہیں ہوتا ، وعدہ خلافی نہیں ہوتی ، جنس کو گیلا نہیں کیا جا تا وزن بڑھانے کے لئے ، تول کو یا ماپ کو کم نہیں کیا جاتا، اچھی گندم دکھا کے سری کی کھائی ہوئی گندم نہیں دی جاتی ، منڈی کے بھاؤ سے زیادہ قیمت لینے کے لئے منڈی سے باہر سودا نہیں کیا جاتا۔منع کیا گیا ہے اس سے بچنے والے کو اس کی جائز قیمت سے، جائز مال سے محروم کرنے کے لئے منڈی سے باہر سودا نہیں کیا جاتا دونوں طرف اس کا اثر ہے۔تو تجارت ہے اس کے ذریعہ سے تم یہ کرو۔یہ معاشرہ ایسا ہے ایک نے پیدا کرنا ہے وہ چیز دوسرے کے پاس جائے گی اور پھر تیسرے کے پاس جائے گی۔تمدنی زندگی انسان نے گزارنی ہے۔انسان کو جو اللہ تعالیٰ نے طاقتیں دی ہیں وہ مختلف ہیں اگر سب کو ہی خدا تعالیٰ اناج اگانے کی طاقت دیتا ( قوتیں اور استعدادیں سمجھ بوجھ ) تو سردی میں ہم اکٹڑ جاتے آج کل سردی بڑی پڑ رہی ہے۔انسان کو کپڑا بنانا ہی نہ آتا۔مشکل پڑ جاتی۔بعض کو ایسی قوتیں عقلی اور طاقتیں اور ایسی فراست دی کہ اب اس وقت دنیا میں ایسے کارخانے ہیں کپڑے بنانے کے جن میں بین امین ہزار پچیس پچیس ہزار مزدور کام کر رہا ہے۔یہ جو پچیس ہزار مزدور کام کر رہا ہے اس نے کھانا بھی ہے ان کے پیٹ ہیں پیٹ کھانا مانگتے ہیں۔ان کے بچے بھی ہیں انہوں نے بھی کھانا کھانا ہے بیویاں ہیں ، رشتہ دار ہیں ان کے Dependent (ڈیپنڈنٹ) ہیں۔ان کے لئے کسان جو ہے وہ غذا پیدا کر رہا ہے۔ان کا کپڑا کسان کے پاس جانا ہے، کسان کی اجناس جو ہیں وہ ان کے پاس جانی ہیں۔تو اس زندگی میں اللہ تعالیٰ نے تجارت کے اصول کو جائز قرار دیا۔اس کے لئے ہدایتیں دیں حدود کے اندر