خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 549
خطبات ناصر جلد ہشتم ۵۴۹ خطبه جمعه ۲۵ جنوری ۱۹۸۰ء ایک دوسرے کا مال ناحق اور ناجائز طور پر مت کھاؤ خطبه جمعه فرموده ۲۵ جنوری ۱۹۸۰ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے درج ذیل آیات تلاوت فرمائیں۔وَلا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ وَتُدُلُوا بِهَا إِلَى الْحُكَامِ لِتَأْكُلُوا فَرِيقًا مِّنْ اَمْوَالِ النَّاسِ بِالْإِثْمِ وَانْتُمْ تَعْلَمُونَ۔(البقرة : ۱۸۹) ايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا اَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُم بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِنْكُمْ وَلَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ إِنَّ اللهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا - وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ عُدْوَانًا وَظُلْمًا فَسَوْفَ نُصْلِيهِ نَارًا - وَكَانَ ذَلِكَ عَلَى اللهِ يَسِيرًا۔(النساء : ۳۱،۳۰) وَاللهُ يُرِيدُ أَن يَتُوبَ عَلَيْكُمْ وَيُرِيدُ الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الشَّهَوتِ أَنْ تَمِيلُوا مَيْلًا عَظِيمًا - يُرِيدُ اللهُ أَنْ يُخَفِّفَ عَنْكُمْ وَخُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا - (النساء : ۲۹،۲۸) ان آیات کا ترجمہ یہ ہے اور تم ایک دوسرے کے اموال جھوٹ اور فریب کے ذریعہ مت کھاؤ اور نہ ان اموال کے جھگڑے کو اس غرض سے حکام کی طرف کھینچ لے جاؤ تا تم لوگوں کے مالوں کا کوئی حصہ جانتے بوجھتے ہوئے ناجائز طور پر اور گنہگار بنتے ہوئے ہضم کر لو۔اے ایماندار و تم آپس میں ناجائز طور پر اپنے مال نہ کھاؤ ہاں یہ جائز ہے کہ مال کا حصول آپس کی رضا