خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 37
خطبات ناصر جلد ہشتم ۳۷ خطبہ جمعہ ۲۶ جنوری ۱۹۷۹ء بے شمار برکات کی حامل عظیم کتاب قرآن کریم خطبه جمعه فرموده ۲۶ جنوری ۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جب ہم اللہ تعالیٰ کے حکم سے آسمانوں اور زمین اور ان کی ہر چیز پر غور کرتے اور ان کی صفات کا مطالعہ کرتے ہیں تو اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ یہ ساری کائنات ہر چیز اور اس کائنات کی ہر چیز ایک دوسرے سے مربوط ہے۔بندھی ہوئی ہے۔خدا تعالیٰ کی تقدیر نے اور خدا تعالیٰ کے بنائے ہوئے قوانین نے سارے جہانوں کو بشمولیت انسان ایک دوسرے کے ساتھ باندھ دیا اور ایک دوسرے کے ساتھ ان کا ربط پیدا کر دیا۔یہ دنیا جو ہے۔یہ کائنات جو ہے اس کی ہر چیز میں خدا تعالیٰ کی صفات کے بے شمار جلوے ظاہر ہوئے اور اس کے نتیجہ میں ہر چیز کی صفات غیر محدود اور بے شمار بے حد و بست ہیں اور جو چیزیں خدا تعالیٰ نے پیدا کیں ان کا شمار کرنا بھی انسان کے بس کی بات نہیں اور انسان کو یہ کہا کہ یہ بے شمار چیزیں جن کا احاطہ ہمارا ذہن بھی نہیں کر سکتا ایک وقت میں یہ تمہاری خادم بنا کر پیدا کی گئی ہیں۔قرآن کریم سے پتا چلتا ہے کہ ہر چیز انسان کی خادم بنائی گئی اور انسان کو اس کائنات کی ہر چیز