خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 461 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 461

خطبات ناصر جلد هشتم ۴۶۱ خطبہ جمعہ ۱۶ / نومبر ۱۹۷۹ء لئے انگلستان سے یہاں آئے۔امریکہ کے اور دوسرے ممالک کے دوست اپنے طور پر آتے ہیں ، ان کا رہائش کا اپنا انتظام ہوتا ہے، ویسے تو لنگر چلتا ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ہے۔ہمارے لئے تو سارا سال ہی چلتا ہے وہ لیکن جو اپنے پیسے خرچ کر کے جلسے کے دنوں میں اپنے گھر میں بھی کھانا پکاتے ہیں وہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لنگر کا ایک حصہ ہی بن جاتا ہے۔برکات کے حصول کے لئے اس طور پر کہ وہ کبھی اپنے گھر ٹھہرے ہوئے مہمانوں کے لئے کھانا منگوا لیتے ہیں لنگر سے، کبھی آپ پکا کے کھلا دیتے ہیں جو بیوی بچوں کے پاس آیا ہے۔یہاں اس کا بھی یہی حال ہوتا ہے کبھی لنگر کا کھایا کبھی گھر کا کھایا۔گھر بھی میں نے بتایا کہ مہدی کے لنگر کا ہی حصہ ہے یہ بات اس سے واضح ہوئی ایک دفعہ کہ جب کسی وجہ سے روٹی تھر، گئی اور صبح کی نماز کے لئے مسجد میں جارہا تھا کہ مجھے رپورٹ ملی کہ روٹی کھڑ گئی ہے وقت کے اندر ہم کھانا نہیں کھلا سکتے اس واسطے آپ اعلان کر دیں۔میں نے اعلان کیا کہ آج اس وقت سارے دوست ہی ایک روٹی کھائیں گے۔چاہے وہ گھروں میں پکی ہوئی ہو چاہے وہ لنگر خانے کے تندوروں میں پکی ہوئی ہو تو لنگر کا حصہ بن گئے نا گھر اور میں نے کہا جو گھروں میں زائد پکی ہوئی ہے وہ لنگر میں پہنچا دو انہوں نے پہنچادی اور بیسیوں شائد سینکڑوں گھرانے ایسے تھے کہ جنہوں نے یہ آواز سننے کے بعد جتنا آٹا انہوں نے گوندھا ہوا تھا اس سے زیادہ گوندھ لیا لنگر کو پہنچانے کے لئے۔پھر اخلاص ہے ضرورت کے مطابق ابھرتا ہے۔خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے آدمی ہر چیز پیش کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔مجھے سینکڑوں ایسے آدمیوں کا علم ہے جنہوں نے کہا اچھا ایک روٹی کھانی ہے۔تو اب جب کمی نہ رہے گی اس وقت بھی ایک ہی کھائیں گے۔سارا جلسہ وہ ایک ہی روٹی پر گزارہ کرتے رہے۔فرق کوئی نہیں پڑتا۔جو دوست باہر سے آئے پیسے خرچ کر کے آئے۔عزیز رشتہ دار بیوی بچے یہاں ہیں یہ تو درست ہے لیکن ہر احمدی جو جلسہ سالانہ کے ایام میں آتا ہے اس کی راہ میں بہت سی دقتیں بھی ہیں مثلاً انگلستان میں ہمارے بعض احمدی ہوائی کمپنیوں میں ملازم ہیں وہ مانگتے ہیں چھٹی تو کمپنی کہتی ہے کہ ہمارے تو کرسمس کے دن ہیں۔عیسائیوں کی تہوار ہمارے عیسائی کا رکن چھٹی پر جارہے ہیں تمہیں کیسے فارغ کر دیں۔ان کو