خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 457 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 457

خطبات ناصر جلد ہشتم ۴۵۷ خطبہ جمعہ ۱۶ / نومبر ۱۹۷۹ء جلسہ پر زندگیوں میں روحانی انقلاب بپا کرنے کے لئے آئیں خطبه جمعه فرموده ۱۶ رنومبر ۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج میں جلسہ سالانہ کے متعلق بعض باتیں کہنا چاہتا ہوں۔پچھلے ایک خطبہ میں میں نے بہت سی ہدا یتیں دی تھیں بہت سی باتوں کی طرف جماعت کو تو جہ دلائی تھی ، بڑوں کو بھی اور چھوٹوں کو بھی۔اس وقت اس تفصیل میں جائے بغیر میں یہ یاد دہانی کروانا چاہتا ہوں کہ ان باتوں کو اپنے سامنے رکھیں اور حتی الوسع کوشش کریں کہ جو ذمہ داریاں جلسہ سالانہ سال کے اس حصہ میں ہم پر عائد کرتا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں تو فیق عطا کرے کہ ہم ان ذمہ داریوں کو اس کی رضا کے مطابق اور منشا کے ماتحت ادا کرنے والے ہوں۔باہر سے جو دوست تشریف لاتے ہیں جلسہ کے موقع پر مرکز سلسلہ میں آج میں انہیں یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کئی گروہوں میں تقسیم ہو جاتے ہیں بعض پہلوؤں کے لحاظ سے کچھ تو وہ ہیں جو نئے نئے سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہوئے ہیں اور پورے طور پر تربیت یافتہ نہیں۔تربیت پر وقت لگتا ہے۔اپنے وقت پر وہ بھی اللہ سے ہم امید رکھتے ہیں ) تربیت یافتہ مخلصین کی صفوں میں شامل ہو جا ئیں گے۔کچھ نئی پود ہے جو بچپنے سے نکل کر شعور یا نیم شعور میں داخل ہوئی