خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 455
خطبات ناصر جلد هشتم ۴۵۵ خطبہ جمعہ ۹ نومبر ۱۹۷۹ء بھی تو جانتا ہے۔تو ہمارے عمل کے مطابق نہیں بلکہ اپنے اس وعدہ کے مطابق کہ اگر تو چاہے تو بغیر حساب کے جزا دے دے گا۔ہمیں جزا دے دے۔اللہ تعالیٰ ہم سب پر فضل کرے۔اللہ تعالیٰ انسانیت پر بھی فضل کرے۔اس وقت انسان بھی بڑے اندھیروں میں بڑی پریشانیوں میں بڑے خطروں میں گھرا ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ فضل کرے اور ان کے لئے خوشحالی کے سامان پیدا کرے۔آمین روز نامه الفضل ربوه ۵ راگست ۱۹۸۲ء صفحه ۱ تا ۵)