خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 446 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 446

خطبات ناصر جلد هشتم ۴۴۶ خطبہ جمعہ 9 نومبر ۱۹۷۹ء پھر حضور انور نے فرمایا:۔ان آیات میں تین جماعتوں کے متعلق اصولی باتیں بتائی گئی ہیں تین ایسی صداقتیں جو آدم سے لے کر قیامت تک صحیح ثابت ہوتی رہیں، ہوتی رہیں گی ان آیات میں جن تین جماعتوں کا ذکر ہے وہ یہ ہیں۔ایک ایسے غیر مومن منکر جو انکار پر اصرار کرتے ہوئے اس جہانِ فانی سے کوچ کر جاتے ہیں۔ایک ایسے مومن جو جب اللہ کی معرفت حاصل کر لیتے ہیں اور حقیقی توحید پر وہ قائم ہو جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے دامن کو وہ پکڑتے ہیں تو مضبوطی سے پکڑتے ہیں اور پھر مرتے دم تک اسے چھوڑتے نہیں۔اور تیسری جماعت جس کا ذکر یہاں ہے وہ ان لوگوں کی جماعت ہے جو منکروں میں شامل رہے اور ایسے اعمال بجالاتے رہے جو اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں ناپسندیدہ تھے لیکن پھر اللہ تعالیٰ نے ان پر رحم کیا اور انہیں اس بات کی توفیق دی کہ وہ تو بہ کرلیں اور جس گروہ کے وہ مخالف اور دشمن تھے ( مومنوں کا گروہ ) اس گروہ میں وہ شامل ہو جائیں اور ان کا وہ انعام پائیں اور جس جماعت کو وہ چھوڑ کے آئے ہیں ان کی سزا سے خود کو محفوظ کر لیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے (اس سورۃ کی پہلی آیات میں ) جس قسم کی دشمنی کا اظہار پہلی جماعت، دوسری جماعت ، غیر مومن منکر جماعت ، مومن جماعت کے خلاف کرتی ہے جس قسم کی ہلاکت کے منصو بے وہ بناتے ہیں ہلاکت کے لئے کوشش کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرمایا: - وَهُمْ عَلَى مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُودُ۔جو کچھ وہ مومنوں سے کرتے ہیں ان سے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے دامن کو مضبوطی سے پکڑا ہوا ہے اس کی حقیقت کو ان کی عقل بھی اور ان کی فطرت بھی ہمیشہ مجھتی ہے اور وہ جانتے ہیں کہ جو کچھ کر رہے ہیں وہ درست نہیں ہے۔وہ اس یقین پر قائم نہیں ہوتے کہ خدا تعالیٰ پر مضبوطی کے ساتھ حقیقی ایمان لانے والوں کے خلاف منصوبے بنا نا واقعہ میں ٹھیک بات ہے اور ہمیں ایسا کرنا چاہیے۔اس حقیقت پر قائم نہیں ہوتے۔افعال بد، خدا تعالیٰ کی نگاہ میں نا پسندیدہ اعمال بھی کرتے ہیں اور دل سے یہ ندا بھی اٹھتی ہے کہ کہیں ہمیں خدا تعالیٰ کی طرف سے گرفت نہ آجائے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ دشمنی جو وہ