خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 435
خطبات ناصر جلد هشتم ۴۳۵ خطبه جمعه ۲۶/اکتوبر ۱۹۷۹ء مسلمان کے سپر د کیا ہے کہ ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرے وہ جلد پورا ہو اور یہ مقصد ہمارا اس زندگی میں بھی ہمیں حاصل ہو اور دنیا جہان کی خوشیاں مل جاتی ہیں اگر یہ مقصد حاصل ہو جائے کہ نوع انسانی ساری کی ساری اللہ تعالیٰ کی توحید کے جھنڈے تلے جمع ہو اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار اور محبت میں مست اور سرشار آگے ہی آگے خدا تعالیٰ کے قرب کی راہوں پر چلتی چلی جائے۔یہ نظارہ ہم دیکھیں۔جو دوری کی راہیں آج دنیا اختیار کئے ہوئے ہے خدا کرے وہ دوری کی را ہیں قرب کی راہوں میں بدل جائیں اور اس میں ہمارا بھی کچھ حصہ ہو اس رنگ میں کہ خدا ہماری کوششوں کو قبول کرے اور ہمیں بھی اس کی محبت اور پیار حاصل ہو۔آمین۔اجتماع کی وجہ سے نمازیں جمع ہوں گی۔جمعہ کی نماز کے ساتھ میں عصر کی نماز بھی پڑھاؤں گا۔(روز نامه الفضل ربوه ۲۲ ستمبر ۱۹۸۰ ، صفحه ۲ تا ۵)