خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 415 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 415

خطبات ناصر جلد هشتم ۴۱۵ خطبه جمعه ۱۲/اکتوبر ۱۹۷۹ء چوتھی بات ان آیات میں ہمیں یہ بتائی گئی لا يَسْتَخِفَنَّكَ الَّذِيْنَ لَا يُوْقِنُونَ۔کہ بعض لوگ ایسے ہیں جو اللہ پر یقین نہیں رکھتے۔لا يُوقِنُون میں واضح کر کے یہ نہیں بتایا گیا کہ کس بات پر یقین نہیں رکھتے اس واسطے ہم نے اپنی عقل اور اسلام کی عام تعلیم کے مطابق اس کی تفسیر کرتے ہوئے بعض بنیادی باتوں کو اٹھانا ہے تو لا يُوقِنُونَ کے ایک معنی اللہ پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔دوسرے اس کے یہ معنی ہیں کہ وہ لوگ جو خدا کے وعدوں پر یقین نہیں رکھتے ایسے لوگ ہیں جو خدا پر یقین نہیں رکھتے۔ایک ایسا گروہ بھی ہے۔تو چوتھی بات ہمیں یہ پتا لگی کہ دنیا میں ایسے انسان بھی ہیں جو خدا پر یقین نہیں رکھتے۔یہ یقین نہیں رکھتے کہ اللہ ہے، جیسے دہر یہ ہیں، جیسے کمیونسٹ ہیں جیسے خدا تعالیٰ کے ایسے دشمن جو یہ اعلان کرتے ہیں کہ زمین سے اس کے نام اور آسمانوں سے اس کے وجود کو مٹادیں گے نامعقول دعوے ہیں لیکن بہر حال ایسا دعویٰ کرنے والے تو موجود ہیں یہ دعویٰ کرنے والے کہ اللہ موجود نہیں اور سب کچھ ویسے ہی چلا آ رہا ہے اور انسان کو خدا پر بھر وسہ رکھنے اس پر توکل کرنے کی ضرورت نہیں۔اس سے مانگنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کے نزدیک ملے گا کچھ نہیں اور جو وعدہ دیا گیا ہے چونکہ خدا پر یقین نہیں لفظ پر کیسے یقین ہوگا۔اس پر یقین نہیں تو وہ خدا پر یقین رکھنے والوں میں سے بعض کے دلوں میں بدظنی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور دنیا کی طرف بلاتے ہیں۔زمین کی طرف کھینچتے ہیں ان لوگوں کو جو آسمانوں کی رفعتوں کی تلاش میں اپنی زندگیاں گزارنے والے ہیں۔بعض وہ لوگ ہیں جن کو خدا کے وعدہ پر یقین نہیں۔ایک گر وہ ایسا بھی ہے دنیا میں کہ جو امپرسنل گاڈ (Impersonal God) پر ایمان رکھتا ہے۔وہ کہتے ہیں اللہ تعالیٰ اتنا عظیم اور انسان کی کیا ہستی ہے۔اس کے مقابلے میں شے ہی کوئی چیز نہیں لاشے محض ہے۔اس کو کیا ضرورت پڑی کہ ہم سے ذاتی تعلق رکھے۔اگر خدا اپنے بندوں سے ذاتی تعلق نہیں رکھتا تو خدا اپنے بندوں کو وعدے بھی نہیں دے گا اور اگر وعدہ کا کہیں اعلان ہو تو وہ اعلان ایسے لوگوں کے نزدیک غلط ہوگا۔تو پانچویں بات یہ فرمائی کہ وہ لوگ جو اللہ پر ایمان نہیں رکھتے جس کے متعلق میں نے بڑے اختصار کے ساتھ ابھی کچھ بتایا ہے اور وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کے وعدوں پر یقین نہیں رکھتے