خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 403
خطبات ناصر جلد ہشتم بھی ظلم نہیں کیا جائے گا۔۴۰۳ خطبه جمعه ۱۷۵ کتوبر ۱۹۷۹ء ابھی میں ایک اگلی آیت لے رہا ہوں جس میں وضاحت سے یہ بات کہی گئی ہے کہ ایمان کے ساتھ شرک بھی ہے۔سورہ یوسف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَمَا يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُمْ بِاللهِ إِلَّا وَهُمْ مُشْرِكُونَ - أَفَأَمِنُوا أَنْ تَأْتِيَهُمْ غَاشِيَةٌ مِنْ عَذَابِ اللهِ اَوْ تَأْتِيَهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ۔( يوسف : ۱۰۷ ۱۰۸) اور ان میں سے اکثر لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان نہیں لاتے مگر۔یہ ”نہیں“ جو ہے وہ اگلے حصے کے ساتھ لگتا ہے یعنی ایمان بھی لاتے ہیں وَمَا يُؤْمِنُ اكْثَرُهُم بِاللهِ اکثر لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان بھی لاتے ہیں مگر اس حالت میں بھی ان کو دیکھا جاتا ہے کہ وہ ساتھ ساتھ خدا تعالیٰ کا شرک بھی کر رہے ہیں۔ایمان کا دعوی بھی ہے اور مشرکانہ عمل بھی ہے۔دونوں پہلو بہ پہلوان کی زندگی میں ہمیں نظر آتے ہیں۔وَمَا يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُم بِاللهِ إِلَّا وَهُمْ مُّشْرِكُونَ۔کہا یہ لوگ اس بات سے محفوظ اور بے خوف ہو گئے ہیں کہ ان پر اللہ تعالیٰ کے عذابوں میں سے کوئی سخت عذاب آ جائے یا اچانک ان پر وہ گھڑی آ جائے جس کی پہلے سے خبر دی جا چکی ہے وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ اور ان کو پتا بھی نہ لگے اس قدر اچانک خدا تعالیٰ کی گرفت انہیں پکڑے۔سورہ نور میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تزکیہ چاہتے ہو اور طہارت پسند کرتے ہو اور خدا تعالیٰ کی نگاہ میں مزگی بننا چاہتے ہو۔تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ یايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا پہلے میں نے بتایا ہے نا آیت میں تھا وَ مَا يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُم بِاللهِ إِلا وَهُمْ مُشْرِكُونَ تو یہاں آگے اس آیت میں جو ابھی میں پڑھوں گا یہ فرمایا کہ جب تم ایمان لاؤ تو پھر ( دوسرا حصہ جو ہے اس میں بڑا وسیع مضمون بیان کر دیا ) چھوٹا بڑا گناہ نہ کرو۔ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّبِعُوا خُطُوتِ الشَّيْطَنِ وَ مَنْ يَتَّبِعْ خُطُوتِ الشَّيْطَنِ فَإِنَّهُ يَأْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ مَا زَكَى مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ أَبَدًا وَلَكِنَّ اللَّهَ يُزَكِّي مَنْ يَشَاءُ وَاللهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ( النور : ۲۲) ۖ کہ اے مومنو! اگر تم ایمان لانے کے بعد اس پیار کو حاصل کرنا چاہتے ہو جو خدا تعالیٰ کے مطہر بندے اپنے ربّ کریم سے حاصل کیا کرتے ہیں تو اس نصیحت کو مضبوطی سے پکڑو کہ شیطان