خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 18
خطبات ناصر جلد هشتم ۱۸ خطبہ جمعہ ۱۲ / جنوری ۱۹۷۹ء عَلَيْكُمْ وَالرَّسُوْلُ قَدْ خَرَجَ عَنْ عُهْدَةِ التَّبْلِيغِ وَالْإِعْذَارِ وَالْإِنْدَارِ فَأَمَّا مَا وَرَاءَ ذُلِكَ مِنْ عِقَابِ مَنْ خَالَفَ هَذَا التَّكْلِيْفَ وَ أَعْرَضَ عَنْهُ فَلْكَ إِلَى اللَّهِ تَعَالَى امام رازی نے یہ تفسیر کی ہے کہ اس میں بڑی تہدید اور بڑی وعید ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے۔اور اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ اِن تولیتم اگر تم منہ پھر لوتو یا د رکھو کہ رسول نے کھول کھول کر صداقت کو بیان کرنے کی وجہ سے تم پر حجت پوری کر دی۔آگے عمل کرنا یا نہ کرنا اس کی ذمہ داری رسول پر نہیں۔وَالرَّسُوْلُ قَدْ خَرَجَ عَنْ عُهْدَةِ التَّبْلِيغِ وَالْإِعْذَارِ وَ الْإِنْدَارِ اور جو ذمہ داری رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ہماری طرف سے تھی کہ وہ انذار کرے، اور وہ تبشیر کرے اور وہ تبلیغ کرے اور وہ کھول کھول کر خدا تعالیٰ کی صداقتوں کو تمہارے سامنے بیان کرے، وہ اس نے بیان کر دیں۔قد خَرَجَ عَنْ عُهْدَة اور جو اس پر فرض تھا ، جو ذمہ تھا اس کا ، اس سے وہ آزاد ہو گیا، اس نے وہ پورا کر دیا۔اس کے اوپر کوئی الزام نہیں آتا اس کے بعد۔فَأَمَّا مَا وَرَاء ذلك جو اس کے علاوہ سزا دینا ان لوگوں کو مَنْ خَالَفَ هذا التكليف جو اس انذار اور تبشیر وغیرہ کے بعد جو ذمہ داریاں سننے والوں پر آتی تھیں جو انہوں نے ادا نہ کیں اور مخالفت کی اور عمل نہیں کیا یا ارتداد کا اعلان کر دیا ان کو سزا دینے کا جو سوال ہے فَذَاكَ إِلَى اللهِ تَعَالَی یہ کام خدا تعالیٰ کا ہے یہ رسول کا نہیں ہے۔رسول کا کام صرف پہنچا دینا ہے۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے سامنے کھل کے تبلیغ کر دی اور ہر چیز کھول کر بیان کر دی تو آپ نے اپنا وہ کام پورا کر دیا جس کام کے لئے آپ کو بھیجا گیا تھا۔آپ کا یہ کام نہیں ہے کہ زبر دستی مومن بنا ئیں ، زبردستی نیک اعمال کروائیں زبر دستی دائرہ ایمان کے اندر رکھیں اور زبردستی کریں کہ تمہیں اب میں نے یہ کہنے نہیں دینا کہ میں اسلام سے باہر نکل رہا ہوں۔یہ امام رازی نے اس آیت کی تفسیر کی ہے۔ابنِ جریر کہتے ہیں۔فَاعْلَمُوا ( آیت میں ہے فَاعْلَمُوا أَنَّمَا عَلَى رَسُولِنَا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ ( أَنَّهُ لَيْسَ عَلَى مَنْ اَرْسَلْنَاهُ إِلَيْكُمْ بِالنَّدَارَةِ غَيْرُ إِبْلَاغِكُمُ الرَّسَالَةَ - کہ یہ اچھی طرح جان لو کہ جس شخص کو ہم نے تمہاری طرف رسول بنا کر بھیجا ہے (نذارة