خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 319 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 319

خطبات ناصر جلد هشتم ۳۱۹ خطبه جمعه ۳/اگست ۱۹۷۹ء کر کے اس کے پیار کو حاصل کرنے والے ہوں اور خدا تعالیٰ کے اس منشا کو بھی پورا کرنے والے کہ ظلمات دور ہوں۔جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ (بنی اسراءیل : ۸۲) اور نور پھیلے اور خدا کی محبت اور پیار اور خدا تعالیٰ کی رضا کو انسان حاصل کرے اور اسلام کے حُسن اور قوتِ احسان کو اور اسلام کے نور کو ان قوموں تک ہم پہنچانے والے ہوں جو تو میں اس وقت تک خدا سے دور اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار سے محروم ہیں۔آمین (روز نامه الفضل ربوه ۱۶ رستمبر ۱۹۷۹ء صفحه ۲ تا ۶)