خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 273
خطبات ناصر جلد هشتم ۲۷۳ خطبہ جمعہ ۶ جولائی ۱۹۷۹ء بڑے پیار سے خط لکھا شریفانہ۔بڑی ہوشیار قوم ہے۔ان کا جواب آیا کہ اصل بات یہ ہے کہ اس کا تیل اگر ہم نہ نکالیں تو تھوڑی سی ہیک آتی ہے جسے بعض لوگ پسند نہیں کرتے اس وجہ سے ہم نکال لیتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ تیل نکالنے سے اس کے اندر غذائیت دسواں حصہ بھی نہیں رہتی۔بہر حال یہ چیزیں ہیں۔ہمارے ملک میں ایک وقت اس کو لگایا گیا تھا۔پھر لوگوں نے چھوڑ دیا۔اب پھر سنا ہے لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔یعنی انسان کو خدا نے عقل دی۔انسان کو خدا نے کہا اتنی تجھے عقل دی ہے تھوڑی سی نہیں دی۔اتنی عقل دی ہے قرآن نے اعلان کیا کہ میری پیدا کردہ ہر چیز کو اپنا خادم بنا کے اس سے خدمت لے سکتے ہو تم سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثية : (۱۴) اتنی عقل دی۔وہ عقل والا انسان اپنے بھائی کی جو ضرورتیں ہیں وہ نہیں پوری کر سکتا۔پورا کرنے کی طرف توجہ نہیں۔اس لئے خود کریں آپ ، آپ کا یہ فرض ہے اور دعائیں کریں کہ ہر انسان دوسرے کے حقوق ادا کرنے والا ہو۔ہر انسان دوسرے کو اپنے ساتھ لے کے ان رفعتوں تک لے جانے والا ہو جن رفعتوں تک لے جانے کے لئے خدا تعالیٰ نے انسان کو پیدا کیا ہے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔( از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ ) 健康