خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 251
خطبات ناصر جلد ہشتم ۲۵۱ خطبہ جمعہ ۶ جولائی ۱۹۷۹ء خدا کی ہر نعمت کا صحیح استعمال ابدی رحمتوں کے دائرے کھولنے والا ہے خطبہ جمعہ فرموده ۶ / جولائی ۱۹۷۹ء بمقام مسجد احمدیہ۔اسلام آباد تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت ساری دنیا میں جو حالات پیدا ہو چکے ہیں اور جو مسائل دنیا کے مختلف خطوں میں بسنے والا انسان حل کرنے میں ناکام ہوا ہے اور جس کے نتیجہ میں فساد اور لڑائیاں پیدا ہوئیں اور ہورہی ہیں اور ہوتی رہیں گی۔یہ حالات انسان کو مجبور کر رہے ہیں کہ وہ اسلامی تعلیم کی طرف رجوع کرے اور جن مسائل کو وہ اپنی عقل سے حل نہیں کر سکا، ان مسائل کو وہ اللہ تعالیٰ کی عظیم شریعت اور تعلیم کی روشنی میں حل کرے۔مختلف شکلوں میں یہ مسئلے انسان کے سامنے ابھرے اور ابھرتے ہیں۔اس وقت میں ایک اصولی بات کی طرف توجہ دلاؤں گا جماعت کو بھی کیونکہ ان کی ذمہ داریاں ہیں بڑی اور دنیا کو بھی کہ ان کی خوشحالی کا سامان اس تعلیم سے باہر ہمیں کہیں نظر نہیں آرہا۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے:۔وَاللهُ فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ فِي الرِّزْقِ (النحل: ۷۲) کہ جو کچھ بھی انسان کو ملا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملا ہے اور جو کچھ بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کو ملا ہے وہ قرآن کریم کی اصطلاح میں رزق کہلاتا ہے اور یہاں یہ فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے