خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 233 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 233

خطبات ناصر جلد هشتم ۲۳۳ خطبہ جمعہ ۲۲ جون ۱۹۷۹ء نوع انسانی کی بھلائی کے لئے قائم کیا ہے اُمت مسلمہ کو۔أُخْرِجَتْ لِلْمُؤْمِنِينَ نہیں کہا کہ جو ایمان کا دعویٰ کرے صرف ان کی بھلائی کے لئے تمہیں ہم نے کھڑا کیا ہے۔تو جب تک آپ لوگ دیانت داری کے ساتھ خدا کے بندے بننے کی کوشش نہیں کریں گے اور اپنے آپ کو مستحق نہیں بنائیں گے خدا تعالیٰ کی بشارتوں کا کہ وہ تمہاری زندگیوں میں پوری ہوں اس وقت تک اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے کہ نوع انسان کے دل جیتیں اور خدائے واحد و یگانہ کے جھنڈے تلے ان کو جمع کر دیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا کرے اور ہمیں سمجھ دے اور ہماری کوششوں میں برکت ڈالے اور ہماری روکوں کو دور کرے اور ہمیں ہمت عطا کرے اور طاقت دے اور دنیا میں سب سے زیادہ دلیر اور نڈر اور خدا کے پیغام کو ساری دنیا کے کناروں تک پہنچانے والا بنادے۔(آمین ) از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )