خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 223
خطبات ناصر جلد هشتم ۲۲۳ خطبہ جمعہ ۲۲ جون ۱۹۷۹ء سارے اعمالِ صالحہ کو Cover کیا ہے ان کے متعلق بات کی ہے۔جس چیز کو خدا منع کرتا ہے اس سے باز آؤ۔ہجرت کرو۔وَجْهَدُوا فِي سَبِيلِ الله اور جس چیز کے کرنے کا حکم دیتا ہے اس کے لئے پوری سعی کرو۔محض سعی نہیں جہاد کے معنے ہوتے ہیں انتہائی کوشش کر دینا۔ہر شخص اپنی استعداد اور طاقت کے مطابق پوری کوشش کرے اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں اس کے احکام کو پورا کرنے میں اور اس کی آگے پھر تفصیل کیونکہ بنیان مرصوص (الصف: ۵) بنانا تھا کہ تمہیں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔ایک دوسرے کی پناہ بننا چاہیے دوسروں کے دکھوں کا مداوا بننا چاہیے - أُولَبِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا یہ ہیں سچے مومن۔نام کے مومن تو بہت سارے ہوتے ہیں لیکن قرآن کہتا ہے یہ سچے مومن ہیں۔انہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے مغفرت ہے۔انسان ہے بشری کمزوریاں ہیں غلطی کرے گا ہزار جگہ اور اگر تو بہ کرے گا تو وعدہ ہے اس کے ساتھ کہ خدا تعالیٰ اس کی تو بہ قبول کرے گا اور مغفرت کے سامان پیدا کرے گا اور اس کی ہر ضرورت پوری کرے گاؤ رِزْقٌ كَرِيم - دوسری جگہ بشارتیں دیں انتہائی کامیابی تمہیں ملے گی تمہاری کوششوں کا بہترین نتیجہ نکلے گا اپنے ربّ کریم کی طرف سے تمہیں عظیم الشان رحمت نصیب ہوگی۔خدا تعالیٰ کی رضا اور اس کا پیار تمہیں ملے گا۔دائمی نعمتوں والی جنتیں تمہارے نصیب میں ہوں گی۔یہ ساری بشارتیں ہیں نا۔انتہائی کامیابی ، اللہ تعالیٰ کی طرف سے عظیم الشان رحمت کا ملنا اس کا راضی ہو جانا۔اس کے پیار کا حاصل ہو جانا۔ایسی جنتوں کا، رضا کی جنتوں کا ملنا جو دائی ہیں جو ایک دفعہ مل جائیں پھر چھینی نہیں جاتیں لیکن ساتھ انذار ہے۔وہی جو دوسری جگہ ہے وہ میں نے بتایا ہے نا کہ دراصل وہ سارے اعمال کو یعنی جو کہ کرنے کے ہیں وہ بھی اطاعت کرنا۔ان کا نہ کرنا۔جو کرنے کے ہیں وہ بھی اطاعت کرنا اور ان کے۔اس اطاعت میں انتہائی توجہ اور انتہائی زور لگا کر اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا نمونہ ظاہر کرنا۔الَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَ جَهَدُوا فِي سَبِيلِ اللهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ أَعْظَمُ دَرَجَةً عِنْدَ اللهِ وَ أُولبِكَ هُمُ الْفَائِزُونَ - (التوبة :۲۰) انتہائی کامیابی جس کا میں نے ترجمہ کیا تھا۔یہ