خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 100 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 100

خطبات ناصر جلد ہشتم خطبہ جمعہ ۱۶ / مارچ ۱۹۷۹ء اگانا اچھی یا بری ، یہ انسان کا کام نہیں اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔وَانْتُمْ تَزْرَعُونَةٌ أَمْ نَحْنُ الزرعُونَ (الواقعۃ: ۶۵) قرآن کریم نے فرمایا۔اس لئے ایک تو اس وقت میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جماعت احمد یہ جو دعا پر یقین رکھتی اور دعا کے اچھے نتائج کی شاہد ہے، ان کے مشاہدہ میں ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ اپنے عاجز بندوں کی دعاؤں کو سنتا اور جو مانگتا ہے انسان ، اس کا عاجز بندہ اسے وہ دیتا ہے۔بڑا دیا لو ہے ہمارا رب۔اس لئے دعا کرنی چاہیے کہ اس موسم کی ساری خرابیوں کے باوجود خدا مجموعی طور پر پاکستان میں کھانے کی اجناس جو ہیں وہ اس مقدار میں پیدا کر دے کہ پاکستان میں بسنے والے کوئی بھی کہیں بھی بھو کے نہ رہیں۔دوسرے میں اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اسلامی تعلیم ساری کی ساری نہایت حسین ہے اور اسلامی تعلیم انسانی زندگی کے ہر شعبہ کا احاطہ کئے ہوئے ہے اور ہماری زندگی کے ہر پہلو میں حسن پیدا کرنے والی ہے۔ایک دو باتیں نہیں جو اسلام نے بتا ئیں اور ہم ان کا خیال کریں اور سرخرو ہو جائیں اپنے رب کے حضور بلکہ ہماری زندگی کے ہر پہلو کے متعلق ہدایتیں ہیں جو دی گئیں اور زندگی کے ہر پہلو کے متعلق ہمیں ان ہدایتوں کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔کبھی اللہ تعالیٰ تنگی سے بھی اپنے بندوں کو آزماتا ہے۔جو خدا تعالیٰ پر ایمان نہیں رکھتے وہ بھی دکھ اٹھاتے ہیں اور جو خدا تعالیٰ پر ایمان لائے اور اسلام میں داخل ہوئے اگر وہ اسلامی تعلیم پر عمل نہ کریں تو انہیں بھی تکلیف پہنچتی ہے لیکن اس تنگی کے زمانہ میں بھی وہ جماعتیں جو اسلامی تعلیم پر عمل کرنے والی ہیں تکالیف سے اور دکھوں سے محفوظ کی جاتی ہیں۔اور یہ جو میں نے کہا کہ کوئی شخص بھوکا نہ رہے پہلے بھی میں نے کہا تھا کہ عام حالات میں آپ کو ایک دھیلہ خرچ کئے بغیر ایسا انتظام کرنا ممکن ہے آپ کے لئے ایک دھیلہ خرچ کئے بغیر ایسا انتظام کر ناممکن ہے کہ کوئی شخص بھوکا نہ رہے۔ایک تو میں آج اس ملک کی ہی باتیں بتاؤں گا۔اس سلسلے میں ایک بات یہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے قرآن کریم کی اس آیت کی تفسیر کرتے ہوئے کہ سَخَّرَ لَكُمْ مَا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثية : ۱۴) اللہ تعالیٰ نے ہر دو جہان کی ہر شے کو انسان کے فائدہ کے لئے اس کی خدمت کے لئے پیدا کیا، اس کا خادم بنادیا۔تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اس کی ، بہت سے