خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 99
خطبات ناصر جلد ہشتم ٩٩ خطبہ جمعہ ۱۶ / مارچ ۱۹۷۹ء ہر احمدی کی ذمہ داری ہے کہ کوئی رات کو بھوکا نہ سوئے خطبه جمعه فرموده ۱۶ / مارچ ۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔کئی سال ہوئے میں نے جماعت کو اس طرف توجہ دلائی تھی کہ جو جماعت قائم ہوئی اور اس میں اخوت پیدا کی گئی اور ایک برادری بنادی گئی اور بُنْيَانِ مَرْصُوص کی طرح کردیا گیا تو اس کے نتیجہ میں ایک ذمہ داری ہم پر یہ عائد ہوتی ہے کہ کوئی احمدی رات کو بھوکا نہ سوئے۔ہمیں چونکہ یاد دلاتے رہنے کا حکم ہے اس لئے اس کی طرف آج میں پھر جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں۔اور یہ خیال مجھے اس لئے بھی آیا کہ پچھلے مہینے ڈیڑھ مہینے میں موسم کچھ اس قسم کا رہا ہے کہ فصلوں کے لئے وہ مضرت رساں بھی بن سکتا تھا یا ہو گیا بعض جگہ۔مختلف رپورٹیں ہیں۔جو اونچے علاقے ہیں پاکستان کے یا جو ریتلے علاقے ہیں پاکستان کے ، ان علاقوں میں تو اس لمبی بارش نے فائدہ ہی پہنچایا لیکن نشیبی علاقوں میں یا سخت زمین جہاں تھی اور پانی جلدی خشک نہیں ہوتا وہاں رپورٹ یہ ہے کہ کافی نقصان گندم کے کھیتوں کو پہنچا ہے۔یہ تو خدا ہی جانتا ہے کہ پاکستان کی گندم اور دوسری کھانے والی اجناس پر مجموعی لحاظ سے کیا اثر ہوگا اور یہ ہمیں بھی بتایا گیا ہے کہ کھیتیاں