خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page x
VIII ۱۱۔۲۶ دسمبر ۱۹۸۰ء کے خطبہ جمعہ میں آپ نے اس طرح ہمیں اپنی تربیت کے بارے میں متوجہ فرمایا:۔”جو کام۔۔۔جماعت احمدیہ کے سپرد کیا گیا ہے وہ ایک نسل کا کام نہیں۔ایک صدی تو قریباً گزرگئی چند سال باقی رہ گئے۔کئی نسلیں آئیں اور گئیں۔اللہ تعالیٰ نے توفیق دی، انہیں ثبات قدم عطا کیا ، ہدایت پر قائم رہے، قربانیاں دیتے رہے، قربانیوں میں آگے بڑھتے رہے، اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو پہلے سے زیادہ حاصل کرتے رہے۔اب ہم ہیں، ہمیں ہر وقت فکر رہنی چاہیے۔ایک تو اپنے متعلق کہ خدا تعالیٰ ہمیں ٹھوکر سے بچائے۔ہمیں دوسروں کے لئے فتنہ بھی نہ بنائے۔اس سے بھی ہمیں بچائے۔ہماری نسلوں کو بھی اس ارفع اور اعلیٰ مقام قرب پر قائم رکھے کہ جس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کی دینی اور دنیوی نعماء انسان کو ملتی ہیں۔ربَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ کثرت سے پڑھیں اور چوکس اور بیدار ہو کر اپنی زندگیاں گزار ہیں اورکم عمرنسل کی تربیت چھوٹی عمر سے ہی شروع کر دیں۔“ الغرض حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے فرمودہ خطبات جمعہ بھی ہر پہلو سے انسانیت کی ضرورت ہیں۔ان میں خدا تعالیٰ کی خاطر ہر جہت سے ترقیات کے لئے قربانی اور کامل اطاعت کی تیاری کے سامان ہیں۔۲۳ / مارچ ۲۰۰۸ء والسلام سید عبدالحی ناظر اشاعت