خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 71 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 71

خطبات ناصر جلد هشتم اے خطبہ جمعہ ۱۶ / فروری ۱۹۷۹ء بڑی وضاحت کے ساتھ اور وہ اتنی روشن دلیل ہے کہ انسان جب اس پر غور کرے تو سارا مسئلہ انسان کے ذہن میں خود آجاتا ہے۔قرآن کریم نے یہ کہا کہ جب ابھی تمہارے اعمال شروع بھی نہیں ہوئے تھے تو بے شمار خدا تعالیٰ کی نعمتیں تمہارے حصّے میں آگئیں۔سَخَّرَ لَكُمْ مَا فِي السَّبُوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثية : ۱۴) کہ ہر دو جہان کی ہر چیز کو تمہاری خدمت اور تمہاری بھلائی کے لئے اللہ تعالیٰ نے پیدا کر دیا اور انسان کی تو ایک نسل کے بعد دوسری نسل آتی ہے اور پہلی نسل بھی انسان کی پیدا نہیں ہوئی تھی جب یہ دو جہان پیدا ہو گئے اور اس کی بھلائی کے اور اس کی ترقیات کے اور اس کے سکون کے اور اس کے اطمینان کے اور اس کی خوشحال زندگی کے سامان پیدا کر دیئے اللہ تعالیٰ نے۔کس عمل کے نتیجہ میں پیدا کئے تھے؟ رحمانیت کے ہی جلوے تھے نا جو بغیر عمل کے جزا دیتی ہے تو دوسری طرف انسان کو دوسری مخلوق کے مقابلہ میں اس قدر کامل استعداد میں عطا کیں کہ ہر چیز جو پیدا کی گئی اس سے وہ خدمت لے سکتا ہے۔یہ جو انسان کو صلاحیتیں ملیں انسان کی پیدائش کے ساتھ یہ اس کے کس عمل کا نتیجہ تھا؟ انسان کو یہ طاقتیں ملیں کہ وہ خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے نیک اعمال بجالائے اور خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانیاں کرے۔یہ طاقتیں ، روحانی طاقتیں جو ہیں جو روحانی صلاحیتیں اور استعدادیں ہیں جن کے بغیر روحانی میدان میں انسان ایک قدم بھی اٹھا نہیں سکتا یہ اس کے کس عمل کے نتیجہ میں اس کو ملیں؟ ظاہر ہے کہ ابھی جو چیز اس کو ملی نہیں ، اس کے مطابق اس نے عمل کہاں سے کر لیا۔تو پیدائش کے ساتھ اتنی وہ اَسْبَغَ عَلَيْكُمْ کی تصویر آتی ہے۔تو یہ بارش نے ہی میری توجہ اس طرف پھیری نا کہ قطرے بارش کے تو ممکن ہے کہ انسان گن لے، خدا تعالیٰ کی نعمتوں کو گن نہیں سکتا اور یہ جن نعمتوں کا میں ذکر کر رہا ہوں ساری وہ ہیں جن کا تعلق انسان کے نیک یا بد عمل سے نہیں بلکہ انسان عمل کرنے کے ابھی قابل بھی نہیں ہوا اور اللہ تعالیٰ کی نعمتیں اس کے لئے موجود تھیں۔خدا تعالیٰ کی بے شمار نعمتیں اس کی پیدائش کے وقت اس کا استقبال کر رہی ہیں۔جب اس نے پیدا ہوتے وقت پہلی چیخ لگائی اس دنیا میں آکر تو اس کا جواب کا ئنات نے یہ دیا تو چیختا کیوں ہے ہر چیز تیرے لئے پیدا کی گئی ہے ، آگے بڑھ اور خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کر۔